ڈی آئی خان و کرم ایجنسی دہشت گردی افغان دراندازوں کی کارستانی ہے ،اسوہ سجادؑمظلومین کیلئے روشن مثال ہے، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

یوم ولادت پرنور امام زین العابدین پر ملک گیر تقریبات ؛ہفتہ عظمت محمدؐ و آل محمدؐ کے پروگرام اختتام پزیر

اسلام آباد ( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ شیطانی تکون پوری انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے جمعہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کی امام بارگا محلہ شاہین کے متولی مطیع الحسن سمیت شہر میں دیگر دو افرادکی ٹارگٹ کلنگ اور کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی شہادتیں افغان سرحد عبور کر کے پاکستان داخل ہونے والے دہشتگردوں کا کیا دھرا ہے ، بلوچستان دہشتگردی میں بھارتی خفیہ یجنسی را مکمل طور پر ملوث ہے جسکا ا عتراف رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے خطرناک بھارتی جاسوس کرنل کلبھوشن کا اعتراف جرم ہے ، عالمی شیطان بھارت کیطرح دہشتگردی کے ہر واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے یعنی پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دینا شیطانی قوتوں کا ایجنڈ ا ہے جسکا مقصد پاکستان کے نظریہ اساسی ، ایٹمی قوت کو نشانہ بنانا اور سی پیک کو سبوتاژ کر نا ہے، تمام قوتیں ذہن نشین رکھیں کہ پاکستان نہ صرف اپنے نظریے کی حفاظت کرنا جانتا ہے بلکہ باہمی اتحاد و یکجہتی کیسا تھ شیطانی سازشوں کو نا کام بنا دیا جائے گا، حضرت امام زین العابدین ؑ کی تعلیمات اسباق ،دعاؤں، ومناجات پرعمل ہوتاتوآج پوری دنیا اورمسلم امہ کو تباہ کن ظلم وبربریت جبرواستبداداوردہشت گردی کاسامنانہ کرناپڑتا،امام سجادؑ نے مشکلات وصدمات کی راہ تحمل میں جس استقامت وپائیداری کومظاہرہ کیاوہ آج بھی مظلومین ومحرومین کیلئے روشن مثال ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم ولادت پرنورحضرت امام علی ابن الحسین ؑ کے موقع پرمحفل سجادیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجوجمعہ کو دنیابھرکی طرح پورے پاکستان میں مذہبی جذبے عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیاجسکے ساتھ ہی ہفتہ عظمت محمدوآل ؑ محمدؐ کے پروگرام اختتام پذیرہوگئے ۔

آقای موسوی نے باور کرایا کہ ٹرمپ ، مودی اور نیتن یا ہو دہشتگردوں کے اصل خالق ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے آتے ہی دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ کر نصف سے زائد مسلم ممالک کے باشندوں کے امریکہ داخلے پر پابندی لگا ئی، نام نہاد اسلامی عسکری اتحاد بنایا ، قطر کا گھیراؤ کیا ، پوری دنیا کی جانب سے مذمت اور اقوام متحدہ کی مخالفانہ قراداد کے باجود القدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کیا ، جنوبی ایشیا ء کے بارے میں نئی امریکی پالیسی میں پاکستان کو دھمکیاں دیں، نائن الیون کے بعد نیٹو فورسزز کے ذریعے افغانستان میں مداخلت کر کے تورا بورا کر دیا ۔

آقا ی موسوی نے کہا کہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے کیوجہ سے پاکستان ہی دہشتگردی اور خودکش حملوں کا نشانہ ہے جسکی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نیٹو ممالک سے زیادہ ہیں، سیکورٹی افسران اور اہلکاروں سمیت پون لاکھ سے زائد شہری دہشتگردی کی بھینٹ چڑھے ، ایک کھرب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا ضرب عضب آپریشن کیا گیا جبکہ ردالفساد آپریشن اب بھی کامیابی کیساتھ جاری ہے ۔اُنہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان ہر موقع پر افغانستان میں قیام امن کیلئے کوشاں رہا ہے اور دنیا پر یہ واضح ہو چکا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگردی کے ٹھکانوں پر کاروائی نہیں کی جاتی گویا انہیں امریکہ ، بھارت اور افغانستان کی حمایت حاصل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.