مادر بتولؑ کا پرسہ: عالمگیر ایام الحزن کی مجالس کیلئے کنوینران کا تقرر

ولایت نیوز شیئر کریں

وصال ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؑ ”عالمگیر ایام الحزن“ ملک بھر میں کنوینر مقرر کر دئیے گئے
ملک بھر میں مجالس عزاہوں گی، مجالس خواتین میں تابوت برآمدکیے جائیں گے، کروناسے نجات کیلئے گڑگڑا کر دعائیں کی جائے
محسنہ اسلام کا یوم وفات سرکاری سطح پر منایا جائے،ایام الحزن کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ علامہ بشارت امامی کااجلاس سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی عالمگیر ایام الحزن کمیٹی کا اجلاس کنوینر علامہ راجہ بشارت حسین امامی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق 7تا10رمضان مومنہ اول والدہ گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی وفات حسرت آیات کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان میں عالمگیر ایام الحزن منانے کیلئے کنوینر مقررکردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ سیدتصورنقوی اسلام آبادعلامہ سید حسین مقدسی پنجاب،سیدغضنفرعلی شاہ ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا،علامہ اصغرعلی نقوی سندھ، انجینئرمحمدہادی عسکری بلوچستان، پروفیسر ثمرالحسن غفاری،گلگت بلتستان اور ساجد حسین کاظمی آزاد کشمیر کے کنوینر ہونگے۔

علامہ بشارت حسین امامی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ و ہ اایام الحزن کے پروگراموں میں بھرپورشرکت کریں، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ا س موقع پر خصوصی پروگرام پیش کرے اورملک بھر ہونے والی مجالس ایام الحزن کے پروگراموں کو بھرپور کوریج دے۔

انہوں نے کہاکہ حضوراکرم نے حضرت خدیجہ و حضرت ابو طالب ؑ کی رحلت کے سال کو عام الحزن غم کا سال قرار دیااسلامیان پاکستان ام المومنین حضرت خدیجہ کے وصال کی مناسبت سے ایام الحزن کے موقع پر احتیاطی تدابیرپرعمل کرتے ہوئے محدودپیمانے پرمجالس میں موذی مرض کروناسے نجات کیلئے بارگاہ ایزدی میں گڑگڑا کر دعائیں اورمناجات، وطن عزیرپاکستان کے استحکام وترقی، عالم اسلام کی سربلندی کیلئے دعائیں کریں۔

انہوں نے کہاکہ حضرت خدیجہ نے اپنا تمام مال اور اولاد اسلام پر نچھاور کرکے دین کی بنیادوں کو اس قدر مستحکم کیا کہ تا ابد کوئی شیطانی قوت پیغام اسلام کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی،حضرت خدیجہ کی ختمی مرتبت ؐ کے ساتھ وفا شعاری ازواج عالم کیلئے نمونہ کامل ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ محسنہ اسلام حضرت خدیجہ ؑکا یوم وفات سرکاری سطح پر منایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج پورا عالم اسلام حضرت خدیجہ کا ممنون احسان ہے،اگر وہ قربانی نہ دیتیں تو لوگ اسلام میں جوق در جوق کیسے آتے اور کون ان کا پرسان حال ہوتا۔اس بی بی نے فقط مال ہی نہیں بلکہ اپنی آل اور اولاد کو بھی اسلام پر قربان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ختمی مرتبت ؐ نے ابوطالب ؑ اور حضرت خدیجہ کی وفات پر اس قدرکرب محسوس کیا کہ سال کا نام ہی عام الحزن یعنی غم کا سال رکھ دیالہذا ہر محب رسول ؐ پر واجب ہے کہ حضرت خدیجہ ؑ کے احسانات کو اجاگر کر کے بارگاہ رسالت و عصمت میں تعزیت پیش کریں۔

ایام الحزن ۔ حضرت خدیجۃ الکبری ؑٓؑ
ایام الحزن ۔ حضرت خدیجۃ الکبری ؑٓؑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.