قانون سازی کے حوالے سے مرکز تشیع کے تحفظات؛ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات

ولایت نیوز شیئر کریں

ٹی این ایف جے کے نمائندہ وفد کی قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ سے ملاقات
وفد نے قانون سازی کے حوالے سے مرکز تشیع کے تحفظات ، فیملی لاز متنازعہ ترمیمی بل کے نقائص کی نشاندہی کی
 مکتب تشیع کے مسائل کے حل، عزاداری پر ناروا پابندیوں اور امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ۔ریاض فتیانہ کی مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقینی دہانی

اسلام آباد(ولایت نیوز )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے نمائندہ وفد نے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری کی سرکردگی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ سے ملاقات کی ۔

وفد میں سینئر قانون دان سید اصغر حسین سبزواری ایڈووکیٹ اور ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی ،ذوالقرنین حیدرجمیل اور ملک جواد اعوان بھی شامل تھے۔

وفد نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کو قانون سازی کے حوالے سے مرکز تشیع کے تحفظات سے آگاہ کیا اور قومی اسمبلی کے منظور کردہ فیملی لاز متنازعہ ترمیمی بل کے بارے میں فقہ جعفریہ کے نقطہ نظر کو واضح کیا۔

وفد نے میراث سے متعلق ترمیمی بل کے نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے فقہ جعفریہ کے اصولوں کی شرح میں مراجع عظام کے فتوے بھی پیش کیے اور مکتب تشیع کو درپیش مسائل بشمول عزاداری پر ناروا پابندیوں اور قانون کے غیر متوازن ، یک طرفہ اطلاق اور فقہ جعفریہ کے پیروکاروں سے کیے جانیوالے امتیا زی سلوک کے متعلق ڈوسیئربھی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے حوالے کیا۔ریاض فتیانہ نے وفد کے موقف کو بغور سن کر مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.