پاکستان کے سرحدی علاقے پر میزائیل حملہ خط خمینیؒ سے انحراف اور وحدت اسلامی کے منافی ہے ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں میزائیل حملے کو خط خمینیؒ سے انحراف اور وحدت اسلامی کے منافی قرار دیا ہے ۔

ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے ردعمل میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کو پاکستان سے لڑانے پر اکسانے والی قوتیں ایران کی دوست نہیں بلکہ شیطانی ثلاثہ امریکہ بھارت و اسرائیل کی ایجنٹ ہیں۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع ہمیں ہر شے سے عزیز تر ہے جس کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے منگل کو رات گئے تصدیق کی کہ ایران نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں دو بچے ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی ’بلااشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت‘ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ’ناقابل قبول‘ ہے اور اس کے ’سنگین نتائج‘ ہو سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ایرانی حملے میں دو بچوں کی اموات اور تین بچیاں زخمی ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.