تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا 17تا20 جمادی الثانی”عالمی ایام عظمتِ نسواں“ منانے کا اعلان
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا 17تا20 جمادی الثانی”عالمی ایام عظمتِ نسواں“ منانے کا اعلان
مادرِ حسنین ؑ حضرت فاطمہ بنت محمد ؑعظمتِ نسواں کا نشان، اعلیٰ دینی اقدار کی عظیم پاسبان ہیں۔راجہ بشارت امامی
ڈاکٹرعلی مہدی،سیدثمرالحسن نقوی ڈپٹی کنوینر،ڈی ایم حیدری سیکرٹری ہونگے، خواتین کے پروگراموں کی نگران مسزجابرنقوی ہوں گی
پروگراموں میں دین و وطن کی عزت و حرمت کیلئے جانیں نچھاور کرنے کے درس فاطمی ؑ کا اعادہ کیا جائے۔ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری جنرل کاخطاب
اسلام آباد(ولایت نیوز )تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ ”عالمی ایام عظمتِ نسواں“دختر رسولؐ حضرت بتول ؑ کی ولادتِ پُرنور کے سلسلے میں 17تا20جمادی الثانی منانے کا اعلان کرتے ہوئے کیاہے۔ اس موقع پرملک بھر میں محافل انوارکاانعقادکرکے بارگاہ مصطفوی ؐ میں تہنیت وتبریک پیش کی جائے اور بوسیلہ خاتون جنت ؑ عالم اسلام کودرپیش خطرات کے خاتمے، ملکی سلامتی و استحکام اورافواج پاکستان کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگی جائیں۔ راجہ بشارت امامی نے باورکرایاکہ پیدا ہوتے درگور ہو جانے والی بیٹیوں کووجود فاطمہ زہراؑسے حرمت و رفعت نصیب ہوئی خاتون جنت فاطمہ زہرا ؑ عظمت نسواں کا ستعارہ ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مشاہیر کے ایام منانا درحقیقت دنیائے انسانیت کو راہِ ارتقاء پر گامزن کرنا اور انسانوں میں ذواتِ قدسیہ کی اقتداء و تاسی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنتِ رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی ولادتِ پرنور کے موقع پرعالمی ایام عظمتِ نسواں مناکر بارگاہِ رسالت ؐ میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیاجائے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی ایام عظمت نسواں کے دوران ملک بھر میں خصوصی انتظامات کرے اور میڈیا خاتون معظمہ کے پاکیزہ پروگراموں،محافل میلا، کانفرنسوں اور جشن ولادت کے جلسوں کو بھر پور کوریج دے۔درایں اثناء ٹی این ایف جے کی ایام عظمت نسواں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے کنوینرڈاکٹرعلی مہدی نقوی، ڈپٹی کنوینرسیدثمرالحسن نقوی اورڈی ایم حیدری سیکرٹری ہوں گے جبکہ خواتین کے پروگراموں کی نگران مسزجابرنقوی ہوں گی۔
