تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عہدیداران کی درگاہ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ پر حاضری

ولایت نیوز شیئر کریں

بھٹ شاہ ، سندھ (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی  اجلاس کے بعد صوبائی صدر علامہ اصغر نقوی کی قیادت میں تمام تنظیمی عہدیداران نے درگاہ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی پر حاضری دی اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے چادر پوشی کی۔

اس موقع پر درگاہ کے احاطے میں مدفون تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سابقہ صوبائی صدر علامہ پروفیسر عبد الحکیم بوترابی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔

تحری ن درگاہ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے سجادہ نشین خانوادے کی بزرگ شخصیت سید مظہر شاہ المعروف نازن سائیں کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور قائد ملت جعفریہ کی جانب سے فقیرانہ دعائیں اور تعزیتی پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین خاودے تمام سادات نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کی قیادت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عہدیداران نے درگاہ پر نوحہ و ماتم کے بعد اس عہد کا اعادہ کیا کہ بزرگان دین کی راہ پر چلتے ہوئے انسانیت دوستی ، پیغام توحید و رسالتؐ اور مشن ولا و عزا کی ترقیج کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.