امریکی ابلیسی ایجنڈے کو روکنے کیلئے پاکستان روس چین ترکی و ایران پر مشتمل عسکری و اقتصادی اتحاد تشکیل دیا جائے ،آغا حامد موسوی
حکومت خارجہ پالیسی میں جان ڈالے، امریکہ پر واضح کیا جائے کہ پاکستان کے ساتھ منافقانہ کھیل چھوڑ دے وطن عزیز امریکی بیساکھیوں کا محتاج نہیں
بھارتی اقدامات خطے کو ایٹمی جنگ کی جانب دھکیل رہے ہیں افغانستان میں بھارت کو کردار دینے کا اعلان بھیڑوں کی رکھوالی بھیڑیئے کے سپرد کرنا ہے
بیرون ملک پاکستانی قوم کے سفیر ہیں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی اور بدترین جبرسے دوچار کشمیریوں کی مظلومیت اجا گر کرنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں
معصوم شہزادی سکینہؑ و ششماہے علی اصغر ؑ کی قربانیوں کے طفیل کربلا کا تذکرہ آج بھی ترو تازہ و سرسبز ہے ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ برطانیہ کے وفد سے خطاب
اسلام آباد (ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ابلیسی ایجنڈے کو روکنے کیلئے پاکستان روس چین ترکی و ایران پر مشتمل عسکری و اقتصادی اتحاد تشکیل دیا جائے ،حکومت پاکستانی خارجہ پالیسی میں جان ڈالے امریکہ کے ساتھ دوٹوک رویہ اختیارکیا جائے امریکی وزیر خارجہ کے دورے میں استعماری سرغنہ پر واضح کردیا جائے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ منافقانہ کھیل چھوڑ دے بصورت دیگر پاکستان کے پاس بھی دیگر آپشنز موجود ہیں وطن عزیز امریکی بیساکھیوں کا محتاج نہیں، افغانستان میں امن کیلئے بھات کو کردار دینے کا امریکی اعلان بھیڑوں کی رکھوالی بھیڑیئے کے سپرد کرنا ہے ، بیرون ملک پاکستانی قوم کے سفیر ہیں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی اور بدترین جبرسے دوچار کشمیریوں کی مظلومیت اجا گر کرنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں، معصوم شہزادی سکینہؑ و ششماہے علی اصغر ؑ کی قربانیوں کے طفیل کربلا کا تذکرہ آج بھی ترو تازہ و سرسبز ہے جودنیا بھر کے مظلوموں و محروموں کیلئے طاقت و توانائی بخش رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظہیر احمد بقیعی کی سرکردگی میں ٹی این ایف جے برطانیہ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک وطن عزیز کو بھارت کی صورت دائمی دشمن کا سامنا ہے افغان سرزمین پر بھارت کے 5 درجن سے زائد قونصل خانے دہشت گردوں کی سب سے بڑی تربیت گاہ ہیں بھارت ان دہشت گردوں کو سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے استعمال کررہا ہے ،پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارتی کل بھوشن نیٹ ورک کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعدبھارتی مداخلت کے تمام تر ثبوت اقوام متحدہ کو دیئے جسے عالمی ادارے نے چنداں سنجیدگی سے نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنی میں دیوانگی کی حدین عبور کر جانے والے مودی کو ٹرمپ کی صورت مربی بھی مل گیا ہے جس کا ایجنڈا ہی مسلم دشمنی ہے ، ٹرمپ انتظامیہ بھی سی پیک کو ناکام کرنے کے بھارتی منصبوں کے ساتھ ایستادہ ہے جس کا ثبوت امریکی وزیر کا سی پیک کے علاقوں کو متنازعہ قرار دینا ہے جبکہ بھارت نوازی میں اندھا ہو جانے والے امریکہ بہادر کو مقبوضہ کشمیر کے حقیقی متنازعہ علاقے میں بیسیوں نا جائز بھارتی ڈیموں کے منصوبے نظر نہیں آتے جوعالمی ادروں کے تحت کئے جانے والے معاہدوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں اورخطے کو ایٹمی جنگ کی جانب دھکیل رہے ہیں بھارت نے خفیہ ایجنسی را میں سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے خصوصی سیل قائم کررکھا ہے تاکہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کیا جا سکے ۔
آغا سید حامد علی شاہ موسو ی نے کہا کہ نہتے کشمیری اپنے خون سے آزادی کی داستان رقم کررہے ہیں جسے بھارت اپنی تمام تر ریاستی دہشت گردی کے باوجود دبانے میں ناکام ہو چکا ہے دوسری جانب بھارتی فوج مسئلہ کشمیر کی تحریک حریت سے توجہ ہٹانے کیلئے مسلسل کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کرکے سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جس کا عالمی اداروں کو نو ٹس لینا چاہئیے ۔۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے دبانے اور پاکستان کو بنجربنانے کیلئے بھارت کئی درجن چھوٹے بڑے ڈیم مقبوضہ کشمیر میں بنا چکا ہے جو سندھ طاس معاہدے کی پامالی ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہ عزادارئ اما م حسین ؑ ظلم و جبرکے مقابلے میں حق صداقت کا دائمی درس ہے جسے ہمیشہ جاری رکھا جائے گا۔