سیا لکوٹ قرنطینہ کےبھی اکثر زائرین کلیئر؛ پنجاب زائرین اپ ڈیٹ

ولایت نیوز شیئر کریں

لاہور (ولایت نیوز) ٹی این ایف جے زائرین سہولت سنٹر کی اطلاعات کے مطابق پنجاب کے اکثر قرنطینہ سنٹرز میں موجود زائرین کے کورونا ٹیسٹ موصول ہو گئے ہیں جن میں سے زیادہ تر زائرین کیلئر پائے گئے ہیں ۔

8 اپریل کی اپ ڈیٹس :

سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹی این ایف جے پنجاب کے زائرین سہولت سیل کو حاصل ہونے والی اپڈیٹ کے مطابق پسرور،سیالکوٹ میں کیڈٹ کالج میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ایران سے آنیوالے زائرین کی کل تعداد53 تھی جن کے کورونا ٹیسٹ کے موصولہ نتائج کے مطابق 29 افراد کے نتائج منفی (کلیئر) آئے ہیں، 18 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں جبکہ 6 افراد کے نتائج کا تاحال انتظار ہے۔ منفی آنیوالے 29 زائرین کی گھروں کو واپسی کے حوالے سے فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

سرگودھا میں زرعی کالج میں قائم قرنطینہ سینٹر میں زائرین و طلباء کی کل تعداد 52 تھی جن میں 3 خواتین، ایک چھوٹی بچی اور 48 مرد حضرات شامل تھے۔ ان میں کورونا کی تشخیص کیلئے کیئے جانیوالے ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوئے ہیں جن میں سے 9 زائرین کے ٹیسٹ منفی (کلیئر) آنے پر انہیں گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ22 افراد مثبت ہیں اور باقی کے ٹیسٹ کے نتائج کا تاحال انتظار کیا جا رہا ہے جنکے بعد منفی نتائج آنیوالے مذید زائرین کو گھروں کو روانہ کر دیا جائے گا۔ سینٹرمیں مقیم زائرین کی جانب سے موصولہ شکایت کے تحت مسائل کےحل کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

7 اپریل کی اپ ڈیٹس :

ڈیرہ غازی خان ضلعی انتظامیہ نے ٹی این ایف جے پنجاب کے زائرین سہولت سیل کو مطلع کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر میں مقیم زائرین میں سے بیشتر کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔ موصولہ نتائج کے مطابق ڈیڑھ سو سے زائد زائرین کے نتائج منفی (کلیئر) ہیں جبکہ پچیس کے قریب زائرین مثبت ہیں جن میں کورونا وائرس کی شناخت ہوئی ہے لہٰذا پرسوں (جمعرات، 9 اپریل) کو منفی نتائج کے حامل ڈیڑھ سو سے زائد زائرین کو انکے متعلقہ اضلاع کیلئے روانہ کر دیا جائے گا جن کے جانے کے بعدسینٹر میں صرف 25 کے قریب زائرین باقی بچیں گے جنکے نتائج مثبت آئے ہیں۔ منفی نتائج کے حامل افراد کا تعلق پنجاب کے 18 مختلف اضلاع سے ہے۔

لاہور قرنطینہ سینٹر میں مقیم 67 زائرین میں سے 42 کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں سے 26 منفی ہیں جنہیں گھروں کو روانہ کیا جا رہا ہے، 16 مثبت ہیں جنہیں لاہور ایکسپو سینٹر میں قائم ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ 25 کے نتائج آنے کا انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.