کرغزستان میں پاکستانی طلاب کیساتھ غیر انسانی سلوک:مسئلے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھایا جائے ،مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
تمام طلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، اس مسئلے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھایا جائے۔سیدعلی نقی
ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کا جال بچھایا جائے، ملک میں اعلی طبی تعلیم کے حصول کو یقینی بنایا جائے
حصول علم کیلئے دیار غیر میں مہمان طلاب کیساتھ نارواسلوک کسی مہذب معاشرے کا شیوہ نہیں۔ مرکزی صدرکااجلاس سے خطاب
راولپنڈی (ولایت نیوز )مختار سٹوڈنٹس ارگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید علی نقی نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طالب علموں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کی اعلی سطح پر تحقیقات کی جائیں ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کہا کہ حصول علم کے لیے دیار غیر میں مہمان بن کر رہنے والے طلاب کے ساتھ غیر انسانی سلوک کسی مہذب معاشرے کا شیوہ نہیں مرکزی صدر نے حکومت سے اپیل کی کہ تمام طلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور اس مسئلے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سفارتی احتجاج کسی کام کا نہیں جبکہ کرغزستان کا سفیر دفتر خارجہ تشریف نہیں لائے سید علی نقی نقوی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس امر پر بحث کرائی جائے کہ اس قدر ہزاروں کی تعداد میں میڈیکل کے طلاب بیرون ملک جانے پر کیوں مجبور ہیں جو ایک اندازے کے مطابق 500 ملین ڈالر کے اخراجات بھی برداشت کر رہے ہیں علی نقوی نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کا جال بچھایا جائے اور قوم کے مستقبل کے معماروں کو غیر ممالک جانے سے بچایا جائے ملک میں اعلی تعلیم اعلی طبی تعلیم کے حصول کو یقینی بنایا جائے مختارایس او کے اجلاس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور اہم تنظیمی فیصلے کیے گئے