ماتمی جلوسوں کی برآمدگی موسوی جونیجو معاہدے کے تحت یقینی بنائی جائے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا مطالبہ؛ صدر مملکت وزیر داخلہ کی یقین دہانی

ولایت نیوز شیئر کریں

موسوی جونیجو معاہدے کے تحت ماتمی جلوسوں کی برآمدگی یقینی بنائی جائے ، ایوان صدر اجلاس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا موقف
پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں،میلاد النبیؐ اور عزاداری امام حسین ؑ  عالم اسلام کی وحدت و اخوت کے مظہر ہیں
عزاداری بنیادی حق ہے ،شہادت علی ؑ اور شہادت امام جعفر صادق ؑ کے جلوسوں پر قائم ایف آئی آرز خارج کی جائیں
بیرونی ممالک سے امداد لینے والی تنظیموں پر شکنجہ سخت کیا جائے، کالعدم تنظیموں کوعہدے دینا ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے
 امن و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے قائد ملت جعفریہ آغا حامدموسوی کے ضابطہ عزاداری پر عمل کیا جائیگا، علامہ بشارت امامی ،سید قمر زیدی
صدر مملکت ، وزیر داخلہ اور وزیر مذہبی مور کی جانب سے مجالس عزااور تمام لائسنسی و روایتی جلوس حسب سابق برآمد کروانے کی یقین دہانی

اسلام آباد( ولایت نیوز ) صدر مملکت عارف علوی کی صدارت میں جمعرات کوایوان صدراسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ برئگیڈئر(ر) اعجازشاہ ،وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری اورگورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکی موجودگی میں آمدہ محرم الحرام کے انتظامات کیلئے ہونے والے اہم اجلاس میں تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ ،قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی کی نمائندگی علامہ بشارت حسین امامی اورعلامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کی۔

میٹنگ کے دوران تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نےیہ موقف اختیار کیا کہ تمام ماتمی جلوسوں کو موسوی جونیجو معاہدے کے مطابق برآمد کرایا جائے ،عزادادری بنیادی حق ہے شہادت علی ؑ اور شہادت امام جعفر صادق ؑ کے جلوسوں پر قائم ایف آئی آرز خارج کی جائیں، پرامن ذاکرین و خطباء اور بانیان مجالس پر پابندیوں سے گریز کیاجائے ، کالعدم تنظیموں کو اجلاسوں ، امن کمیٹیوں اور ریاستی اداروں میں عہدے دینا ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے، بیرونی ممالک سے امداد لینے والی تنظیموں پر شکنجہ سخت کیا جائے ،پر امن اور بے گناہ افراد کو شیڈول فور سے فوری نکالاجائے ،کالعدم جماعتوں پر گرفت مضبوط کی جائے ۔مجالس اورجلوسوں میں کروناکی وباسے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام میں امن و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی کے ضابطہ عزاداری پر عمل کیا جائیگا، میلاد النبیؐ اور عزاداری امام حسین ؑ  عالم اسلام کی وحدت و اخوت کے مظہر ہیں ، پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں، ہمیشہ متحد رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کسی مخصوص مکتب سے مخصوص نہیں بلکہ تمام مکاتب فکرمل جل کرنواسہ رسول ؐ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ کی یادمناتے ہیں ۔ انہوں نے مجالس عزااور تمام لائسنسی و روایتی جلوس حسب سابق برآمد کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.