
اسلام آباد۔ یوم انہدام جنت البقیع کی مرکزی ماتمی ریلی دربار سخی محمود ؒ آبپارہ سے نکالی جائے گی
8 شوال 1346 ہجری مطابق 1925 عیسوی عالم اسلام کے لئے ایک سیاہ ترین دن اور سانحہ عاشورہ سے کم نہیں، اس دن آل سعود کے حکم پر مدینہ منورہ میں جنت البقیع اور مکہ مکرمہ میں جنت المعلی میں مزارات اہل بیت اطہار، اجداد جناب محمد مصطفے صلعم، امہات المومنین، اصحاب کرام اور دیگر مشاہیر اسلام کے مزارات اقدس کو انتہائ بے دردی سے منہدم کیا گیا، آل سعود کے اس فعل سے پوری امت مسلمہ نہ صرف غم و اندوح میں مبتلا ہوئ بلکہ سراپا احتجاج بھی ہے اور 95 سالوں سے ان مزارات مقدسہ کی تعمیر نو اور انکی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے ہر سال 8 شوال کو عالمی سطح پر احتجاج کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان منہدم شدہ مزارات مقدسہ کی فی الفور تعمیر نو کرکے ان کی عظمت رفتہ کو بحال کرے۔
اسی مناسبت سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ انہدام جنت البیقع کمیٹی کے زیر اہتمام، 8 شوال بروز اتوار، بتاریخ 31 مئی بوقت 9 بجے دن،بمقام: دربار عالیہ سخی محمودبادشاہ کاظمی المشہدی میں مجلس عزاسے مختلف علمائے کرام۔وذاکرین۔عظام خطاب کریں گے۔
11 بجے دن ماتمی احتجاجی جلوس برآمدہوگاجواپنے مقررہ راستوں سے ہوتاہواآپبارہ چوک میں جلسہ ہوگا اختتام پر شرکائے جلوس نوحہ خوانی کرتے ہوئے واپس سخی محمودبادشاہ آئیں گے اختیام دعاہوگی
جملہ اہل اسلام اور محبان خانوادہ رسالت (ص) سے اس پرامن جلوس میں جوق درجوق شرکت کی استدعا ہے،
منجانب ذوالفقارعلی راجہ جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل ایریااسلام آباد 0300.5589654