ٹی این ایف جے سندھ کے صوبائی ڈپٹی ناظم امور کی دختر انتقال کرگئیں ، قائد ملت جعفریہ اقائے موسوی کا اظہار تعزیت

ولایت نیوز شیئر کریں

خیرپور(ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندہ کے ڈپٹی ناظم امور پیرزادہ میاں نجم الحسن قطب کی دختر اور صوبائی رابطہ سیکرٹری نجم علی باقر حر کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں مرحومہ کی نماز جنازہ گڈیجی میں ادا کی گئی

۔نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد اور ڈویزن مختار فورس وانٹیئرز سکہر کے کمانڈر میاں پرویز علی عباسی، علامہ شاھد عباس ملاح ناظم امور ٹی این ایف جے ضلع خيرپور، مہتاب علی ہسبانی ابراہیم اسکائوٹ لیڈر ضلعی خیر پور، شاہنواز سولنگی مختار فورس سٹی کمانڈر رانی پور سمیت ٹی این ایف جے و ذیلی شعبہ جات کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے ذاکرِ سید ذاکر حسین شاہ نے خطاب کیا۔

درایں اثنا قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندہ کے ڈپٹی ناظم امور پیرزادہ میاں نجم الحسن قطب کی دختر اور صوبائی رابطہ سیکرٹری نجم علی باقر حر کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.