عزاداروں کو درپیش مسائل اور محکمہ داخلہ کے قواعد و ضوابط کے حوالے سے تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پنجاب کے وفد کی صوبائی وزیرِ داخلہ خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی و دیگر سے ملاقات

ولایت نیوز شیئر کریں

خارجیت و ظلم و بربریت کے انسداد کیلئے حسینیتؑ کو عام کرنا ہو گا۔ جنرل سیکرٹری تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پنجاب سید حسن کاظمی

عزاداری کے حوالے سے حکومت پنجاب کے احسن اقدامات لائقِ تحسین، ناروا پابندیاں قبول نہیں کریں گے۔ حسن کاظمی

وطنِ عزیز پاکستان تمام مسلمہ مکاتب فکر کے اتحاد و اتفاق اور مشترکہ قربانیوں کا ثمر ہے۔ جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے پنجاب

ملک میں کوئی مسلکی تنازعہ نہیں، شیعہ سنی وحدت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ حسن کاظمی

چاردیواری میں مجالسِ عزا پر مقدمات، نئی عزاداری پر مطلق پابندی، عزاداروں پر ناروا مقدمات مذہبی و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ حسن کاظمی

مساجد و امامبارگاہ کے قیام میں بےجا رکاوٹ غیر آئینی اور قیامِ پاکستان کے مقاصد سے متصادم ہے۔ حسن کاظمی

پائیدار امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شِقوں پر عملدرآمد، کالعدم جماعتوں پر عملی پابندی عائد کی جائے۔ حسن کاظمی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر حکومت کی جانب سے عزاداروں کیلئے صوبہ بھر میں خصوصی اقدامات کیے گئے۔ صوبائی وزیرِ داخلہ پنجاب خواجہ سلمان رفیق

علمائے کرام پنجاب میں امن کے کاروان کا بنیادی و اہم جزو ہیں، ملک و قوم کی سالمیت کیلئے تمام مکاتبِ فکر متفق و متحد ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق

محرم و چہلم کے دوران تمام مکاتبِ فکر کے علماء کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ خواجہ سلمان رفیق

مسائل کے حل اور بین المکاتب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علمائے کرام کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ وزیرِ داخلہ پنجاب خواجہ سلمان رفیق

وزیرِ داخلہ پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی کی جانب سے ٹی این ایف جے کے مطالبات پر ہر ممکن عملدرآمد اور تعاون کی یقین دہانی

لاہور ( ) تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پنجاب کے نمائندہ وفد نے صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب سید حسن کاظمی کی سربراہی میں صوبائی وزیرِ داخلہ و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور دیگر اعلیٰ حکام سے محکمہ داخلہ میں ملاقات کر کے صوبہ پنجاب میں عزاداروں کو درپیش مسائل، محکمہ داخلہ کے قواعد و ضوابط اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ کے وفد میں پنجاب کے مختلف ڈویژنوں سے تعلق رکھنے والے عہدیدراران نے شرکت کی جن میں علامہ سید صبیح حیدر شیرازی، علامہ سید شبیہ الحسن کاظمی، سید ذوالفقار حیدر نقوی، سید قمر حسنین نقوی، ڈاکٹر سید عون عباس کاظمی، سید ظفر عباس نقوی، علامہ دلدارحیدر جعفری، علامہ عنصر عباس، علامہ رضوان حیدر ترابی، سید رفاقت شمسی، آغا حاجت علی سرحدی اور سید تنظیم حیدر جعفری شامل تھے جبکہ صوبائی وزیر داخلہ خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ڈی آئی جی سپیشل برانچ سجاد منج، سید طاہر رضا بخاری، ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی جویریہ مقبول، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشییٹو عبدالروف، ایس ایس پی آپریشنز پنجاب، ایس ایس پی سی ٹی ڈی شریک تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے پنجاب حسن کاظمی نے کہا کہ خارجیت و ظلم و بربریت کے انسداد کیلئے حسینیتؑ کو عام کرنا ہو گا۔ عزاداری کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کے احسن اقدامات لائقِ تحسین لیکن ناروا پابندیاں قبول نہیں کریں گے۔ وطنِ عزیز پاکستان تمام مسلمہ مکاتبِ فکر کے اتحاد و اتفاق اور مشترکہ قربانیوں کا ثمر ہے۔ ملک میں کوئی مسلکی تنازعہ نہیں، شیعہ سُنی وحدت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ آئین کے مطابق تمام مکاتب فکر یکساں حقوق کے حامل ہیں جبکہ کسی ایک سے امتیازی سلوک وطنِ عزیز کے نظریۂ اساسی سے انحراف ہے۔ گھر و امامبارگاہ کی چاردیواری میں مجالسِ عزا پر مقدمات چاردیواری کے تقدس کی پامالی ییں۔ نئی عزاداری پر مطلق پابندی مذہبی حقوق کی سلبی اور قانونی اختیارات سے تجاوز ہے۔ عزاداروں کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لنگر و سبیلوں، اینٹی سموگ گنز اور صوبہ بھر میں انتظامی اجلاسوں سمیت تعاون کے تمام اقدامات قابلِ قدر ہیں تاہم عزاداری پر آئین سے متصادم بعض ناروا پابندیاں حکومت کے احسن اقدامات کے اثرات کو زائل کرنے کا باعث بن رہی ہیں۔ بانیان و عزاداروں کے خلاف ناروا ایف آئی آرز خارج کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی خیر خواہی کا تقاضا یہی ہے کہ خوبیوں کے ساتھ ساتھ خامیوں کی نشاندہی بھی کی جائے جو اصلاح احوال کے لیے لازمی ہے۔ حسن کاظمی نے مطالبہ کیا کہ صوبہ پنجاب میں مساجد و امامبارگاہ کے قیام میں بےجا رکاوٹیں اور این او سی کا عدم اجراء غیر آئینی اور قیامِ پاکستان کے بنیادی مقاصد میں شامل مذہبی آزادی سے متصادم ہے۔ شدت پسندی و دہشتگردی کے اقدامات پر زور دیتے ہوئے حسن کاظمی نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کیلئے قربانی کی کھالیں لینا ممنوع لیکن انتخابات میں حصہ لینے کی آزادی ہے جو کھلا تضاد ہے۔ بیرونی فنڈنگ روکنے سے شدت پسندی و دہشتگردی کا درخت مرجھا جائے گا۔ ہوش ربا حقائق جاننے کیلئے بِلا تفریق تمام مذہبی جماعتوں کے اثاثوں کا آڈٹ کیا جائے جس کے آغاز کے لیے تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کرتی ہے۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شِقوں پرعملدرآمد کرنا ہو گا۔ اس موقع پر ٹی این ایف جے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ داخلہ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عزاداروں کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں خصوصی اقدامات کیے گئے۔ علمائے کرام پنجاب میں امن کے کاروان کا بنیادی و اہم جزو ہیں۔ پنجاب میں امن و امانِ عامہ کی خاطر تمام مکاتبِ فکر کے علماء یکجان و متحد اور ایک صفحے پر ہیں جو ملک دشمن عناصر کی شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم و چہلم کے دوران تمام مکاتبِ فکر کے علماء کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ مسائل کے حل اور بین المکاتب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علمائے کرام کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ وزیرِ داخلہ پنجاب و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی کی جانب سے ٹی این ایف جے کے مطالبات پر ہر ممکن عملدرآمد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.