جھنگ عزاداری سیل اپ ڈیٹ : چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر ٹی این ایف جے کا شدید احتجاج ، ڈپٹی کمشنر ڈی پی او کی ایکشن لینے کی یقین دہانی

ولایت نیوز شیئر کریں

لاہور ( ولایت نیوز) شورکوٹ ضلع جھنگ میں بعض مقامات پر یوم ِ شہادت علی ابن ابی طالب ؑ کے جلوس منعقد کرنے کی پاداش میں انتظامیہ کے بعض ا ہلکاروں کی جانب سے بانیان و عزاداران کے خلاف ناروا کریک ڈاؤن اور انہیں غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہو نے پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے ترجمان و سیکرٹری عزاداری سید حسن کاظمی نے جھنگ میں ڈپٹی کشمنر فیاض احمد موہل اور پولیس کے ڈی پی او سرفراز خان ورک سے رابطہ کر کے عزاداران و بانیان کے خلاف اٹھائے جانیوالے غیر قانونی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ عزاداروں کو بے جا ہراساں کرنے والی کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے متاثرین کی دادرسی کی جائے۔

انہوں نے شورکوٹ میں بعض پولیس اہلکاروں کی جانب سے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے ذمہ دار ان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔ حسن کا ظمی نے اس امر پر زور دیا کہ یومِ شہادتِ علی ؑکے جلوسہائے عزا مذہبی حقوق، عبادات اور عقائد و نظریات کا حصہ ہیں جن پرعائد کی جانیوالی پابندی غیرآئینی اقدام تھا لہٰذا قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر ملک بھر میں یوم شہادت علی کے موقع پر جلوسہائے عزا مکمل طور پر پرامن اور روایتی عزت و احترام سے برآمد ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوانین کا احترام عوام کی طرح سرکاری اداروں پر بھی لازم ہے لہٰذا ضروری ہے کہ سرکاری اہلکار بھی قوانین و ضوابط کی حدود میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔ قانونی حدود سے تجاوز کرنیوالے اہلکار نہ صرف انتظامیہ کی ساکھ کو بری طرح متاثر کرنے کا باعث بنتے ہیں بلکہ اعلیٰ افسران کی جانب سے ادارے کا امیج بہتر بنانے کی کاوشوں کو بھی ٹھیس پنہچاتے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جھنگ کی جانب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کروائی گئی کہ کسی اہلکار کو قانون کی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں اور اس معاملے میں تمام احکامات واضح طور پر دیئے گئے ہیں جن سے روگردانی کرنیوالوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.