
بزم الذاکرین ضلع چکوال کا قاٸدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے ملک گیر ماتمی احتجاج کی حمایت کا اعلان
بزم الذاکرین ضلع چکوال کا قاٸدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے ملک گیر ماتمی احتجاج کی حمایت کا اعلان
ملت جعفریہ کے حقوق کی خاطر جب بھی قاٸد ملت جعفریہ نے ہمیں پکارا ہم اپنی جان مال عزت کے ساتھ لبیک کہیں گے
اجلاس امام بارگاہ گلستان زھراء دربارپیر بخاری چکوال پر منعقد ہواراولپنڈی ریجن کے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صدر علامہ سید زاھد کاظمی کی زیرصدارت ایک وفد چکوال پہنچاتو انکا بھرپور استقبال کیا گیا
چکوال(ولایت نیوز) بزم الذاکرین ضلع چکوال کے ضلعی صدر مولانا سید مبشر حسن کاظمی اور ریجنل صدر ٹی این ایف جے علامہ سید زاھد کاظمی اجلاس منعقد ہوا جس میں بزم الذاکرین ضلع چکوال کے علماء وذاکرین عظام نے بھرپور شرکت کی ۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ریجنل صدرعلامہ سید زاھد کاظمی ضلعی ناظم الامور علامہ مقصودرضا عابد علامہ سید کلیم مہدی جواٸنٹ سیکرٹری سیدزین شاہ موسوی ضلعی صدر ضلعی جنرل سیکرٹری سیدضیغم شاہ کاظمی تحصیل جنرل سیکرٹری اور ریجنل ناظم الامور چوھدری خالد حسین چکرال جب امام بارگاہ گلستان زھراء دربارپیر بخاری چکوال پہنچے جہاں پر بزم الذاکرین ضلع چکوال کے عہداران اور ارکان نے نماٸندہ وفد کا بھرپور استقبال کیا ۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جو خطیب ولایت حافظ اسد جون نے کی نظامت کے فراٸض مولانا آصف حسین قمی سینٸر ناٸب صدر بزم الذاکرین چکوال نے سرانجام دیۓ صدر بزم الذاکرین چکوال مولانا سید مبشر حسن کاظمی نے اعلامیہ پیش کرتے ہوۓ بزم الذاکرین چکوال کی طرف سے قاٸد ملت جعفریہ آغاسید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور 25 رجب کے ملک گیر ماتمی احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا اوراس بات کا اعادہ کیا کہ بزم الذاکرین چکوال قاٸد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے ہر حکم پر اپنی جان مال عزت کے ساتھ لبیک کہتے ہوۓ مشن محمدوآل محمد کے لیۓ ہر قربانی دینے کے لیۓ ہمہ وقت تیار ہیں۔
ریجنل صدر علامہ سید زاھد کاظمی نے اپنے خطاب میں بزم الذاکرین چکوال کی طرف سے عزادار قاٸد آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی حمایت اور حقوق شیعہ کے لیۓ ان کے دلیرانہ فیصلوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اجلاس سے مولانا مقصود رضا عابد مولانا کلیم مہدی اور مولانا سید نصیر حسین نقوی نے خطاب کیا اور بزم الذاکرین کی طرف سے آخر میں ایک قرارداد مزمت پیش کی گٸی جس میں حکومت کی طرف سے یکساں تعلیمی نصاب فیملی لاء بل عزاداری پر پابندی بلاوجہ عزاداروں پر ایف آٸی آر اور شیڈول فور نوحوں پر پابندی ذاکرین وعلماء پر پابندی گھروں اور امام بارگاہوں میں عزاداری پر ایف آٸی آر جیسے کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں اور ان کی پرزرور مزمت کرتے ہوۓ حکومت وقت سے ان کالے قوانین کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں آٸین پاکستان 1973 کے تحت عزاداری سید الشہداء ہمارا آٸینی اور قانونی حق ہے۔
اس موقع پر بزم الذاکرین ضلع چکوال کے جن علماءوذاکرین نے شرکت کی ان میں مولانا سید شبر حسین نقوی تلہ گنگ مولانا سید نصیر حسین نقوی تھوہا بہادر مولانا آصف حسین قمی حاصل مولانا سید مبشر حسن کاظمی منوال ذاکراھلبیت سخاوت حسین ناصر ڈھڈیال خطیب ولایت عمران عاشق گفانوالہ ذاکراھلبیت فخر عباس محسن ذاکراھلبیت ساجدعلی ذاکراھلبیت اظہر حسین الحسینی ذاکر اھلبیت سید محسن حسن کاظمی ذاکراھلبیت سید اسد عباس ھمدانی ڈھڈیال ذاکراھلبیت سید مزمل حسین کاظمی مانک پور ذاکراھلبیت دلدار حسین ذاکر اھلبیت عابد حسین جعفری ذاکراھلبیت غلام عباس میثم ذاکراھلبیت بلال کاتب چوآسیدن شاہ ذاکراھلبیت عبیدملنگ ذاکراھلبیت محمدفیاض جھامرہ شاعراھلبیت معروف اکبر جعفری مولانا سید نویدالحسن کاظمی ذاکراھلبیت مسعود حسین کھوکھر ذاکراھلبیت توقیرعباس جعفری ذاکراھلبیت سید عون عباس بخاری ذاکراھلبیت عابدعلی ساجد شامل تھے جبکہ مخدوم سید اعجاز حسین شاہ بخاری زوار سید غفار حیدر کاظمی وریامال نے خصوصی طور پر شرکت کی.
آخر میں بزم الذاکرین ضلع چکوال کے تمام مرحومین علماء و ذاکرین اور بانیان مجالس سادات و مومنین او بلخصوص زوار چوھدری احمد خان مرحوم کی بخشش اور بلندی درجات اور وطن عزیز پاکستان کی بقا و ترقی کے لیۓ دعا کی گٸی