پاکستانی سیاست مذاق بن چکی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،شہزادہ قاسم ابن حسن ؑ کا شو ق شہادت ہمیشہ مشعل راہ رہے گا، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

پاکستانی سیاست ایک مذاق بن چکی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
حکومت اپوزیشن ایک دوسرے کو زیر کرنے کے بجائے دہشت گردی مہنگائی بیروزگاری کو زیر کرنے کیلئے اقدامات کریں
بھارت پاکستان کو یوکرین نہ سمجھے پاکستا ن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ایٹمی جنگ کی چنگاریاں بھڑکانا ہے، عالمی ادارے نوٹس لیں
اقوام متحدہ اور مغربی قوتوں کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ منافقانہ ہے، طالبان حکومت آتے ہی پاکستان میں دہشت گردی کا عروج لمحہ فکریہ ہے
کربلا قربانی و ایثار کی سب سے بڑی درسگاہ ہے،شہزادہ قاسم ابن حسن ؑ کا شو ق شہادت ہمیشہ مشعل راہ رہے گا، یوم نوشہ کربلا کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست ایک مذاق بن چکی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،حکومت اپوزیشن ایک دوسرے کو زیر کرنے کے بجائے دہشت گردی مہنگائی بیروزگاری کو زیر کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو یوکرین نہ سمجھے پاکستا ن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ایٹمی جنگ کی چنگاریاں بھڑکانا ہے عالمی ادارے نوٹس لیں،انسانی حقوق کی نام نہاد چیمپیئن اقوام متحدہ اور مغربی قوتوں کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ منافقانہ ہے،طالبان افغانستان میں جب سے برسر اقتدار آئے ہیں پاکستان میں دہشت گردی کا عروج پر پہنچ جانا لمحہ فکریہ ہے، کربلا قربانی و ایثار کی سب سے بڑی درسگاہ ہے، شہزادہ قاسم ابن حسن مجتبیٰ ؑکا میدان کربلا میں موت کو شہد سے بھی زیادہ شیریں قرار دیناراہ خدا میں جان دینے والوں کیلئے مشعل راہ رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ ولائے محمدؐ و آل محمد ؐ کے اختتامی روز ’یوم نوشہ کربلا‘ کی مناسبت سے محفل میلا دسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ایک جانب ازلی دشمن سرحدوں کو پامال کررہا ہے تو دوسری جانب ملک کے اندر دہشت گردی پھیلا کر عدم استحکام پیدا کررہا ہے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز مسلسل دشمن کا نشانہ ہیں پشاور کے سانحہ میں حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے تمام زور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے پر لگایا جارہا ہے عوام مہنگائی بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ریاست ماں کا کردار نبھائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں نے مسلمانوں کے مسائل کشمیر و فلسطین کے حوالے سے ہمیشہ متعصبانہ کردار ادا کیاجب سے اقوام متحدہ بنی ہے اسی وقت سے کشمیر و فلسطین کے مسائل لا ینحل چلے آرہے ہیں جبکہانڈونیشیا اور سوڈان میں جب غیر مسلم آزادی کے طلبگار ہوئے تو فورا وہاں استصواب رائے کروادیا گیا لیکن کشمیر و فلسطین کے مظلوموں کی فریاد سننے والا کوئی نہیں یمن میں لاکھوں بچے بھوک سے مررہے ہیں لیکن اقوام متحدہ کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگتی۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ عالمی اداروں کی منافقت کے ساتھ ساتھ باہمی نا اتفاقی نے مسلمانوں کو کہیں کا نہیں چھوڑااستعماری قوتیں ایک ایک کرکے مسلمان ممالک کو نشانہ بناتی رہیں اور دوسرے ممالک تماشہ دیکھتے رہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مشرق وسطی کے اکثر وہ ملک کھنڈر بن چکے ہیں جو کبھی صیہونیت و استعماریت کیلئے خطرے کا نشان تھے اور باقیماندہ مسلمان ممالک بھی ایک دوسرے کو گرانے کی فکر میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو ذات اور علاقائی مفادات سے بلند ہو کر باہمی اختلافات مٹانے ہوں گے اور باہمی اخوت کے رشتوں کو مضبوط کریں تنازعات کے حل کیلئے اوآئی سی کا فورم استعمال کریں مسلم ممالک کے وسائل مغربی معیشتوں کی نذر کرنے کے بجائے مسلم ممالک پر صرف کئے جائیں تو کوئی طاقت مسلمانوں کو زیر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ شعبان نبی کریم ؐکا مہینہ اور نبی کریمؐ کے لائے ہوئے پیغام واحدانیت کو بچانے والے کربلا والوں کا مہینہ ہے ہر کلمہ گو ہمیشہ کربلاوالوں کا ممنون احسان رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.