پاکستان سے ایسی محبت ہے جیسی امام حسینؑ کو مدینہ سے تھی،گھروں میں ناچ گانے کی اجازت نواسہ رسول ص کے ذکر پر پابندی کیوں ہے؟ سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے؛ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ مرکزی جلو س ذوالجناح میں ہزاروں عزاداروں کی شرکت

ولایت نیوز شیئر کریں

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا قائم کردہ مرکزی جلوس ذوالجناح جامعہ المرتضیٰ اسلام آباد سے برآمدہوا
پیروان حسینیت ؑ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی کے درس عزا پر ہمیشہ کاربند رہیں گے،عزاداری کا علم کبھی سرنگوں نہیں ہونے دینگے
یوم عاشورہ حساس مقامات کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے، ماتمی جلوسوں کی لائیو کوریج پر پابندی،ماتمی جلوسوں کو کم کرکے دکھانے کی پیمرا ایڈوائس قابل مذمت ہے
گھروں میں ناچ گانے، موسیقی کی اجازت لیکن مجالس سے روکا جارہا ہے اسکے باوجود عزاداری پوری دنیا میں پھیل رہی ہے،حکومت کہاں تک روکے گی
اگر افغان طالبان نے عزاداری کو روکا تو وہ نابود ہوجائیں گے،عشرہ محر م کے دوران بجلی و گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ اذیت ناک ہے،فوری بند کی جائے
سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری کی تحریک کے عمائدین ، علمائے کرام اور فرزندان قائد کے ہمراہ جلوس کے دوران میڈیا سے گفتگو
مرکزی جلوس علم وذوالجناح میں گہوارہ شہزادہ علی اصغر ؑ کے تبرکات شامل، محمدی چوک میں زنجیر زنی،سیکیورٹی اداروں کی جانب سے خصوصی انتظامات

اسلام آباد (ولایت نیوز )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پیروان حسینیت ؑ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی کے درس عزا پر ہمیشہ کاربند رہیں گے،کتنی ہی دہشتگردی ہوتی رہے عزاداری کا علم سرنگوں نہیں ہونے دیں گے،ہمیں پاکستان سے اسی طرح محبت ہے جس طرح نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ ابن علی کو مدینہ سے تھی،پورے ملک میں یوم عاشورہ پر حساس مقامات کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے،عزاداری کے جلوسوں کو محدود کرکے دیکھانے کی پیمرا ایڈوائس اور ماتمی جلوسوں کی لائیو کوریج پر پابندی قابل مذمت ہے،گھروں میں ناچ گانے اور موسیقی کی اجازت تو ہے لیکن مجالس سے روکا جارہا ہے اسکے باوجود عزاداری پوری دنیا میں پھیل رہی ہے،حکومت پاکستان اسے کہاں تک روکے گی،اگر افغان طالبان نے عزاداری کو روکا تو وہ نابود ہوجائیں گے،عشرہ محر م کے دوران بجلی و گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ اذیت ناک اور قابل افسوس ہے جسے فوری بند کرکے سپلائی کو یقینی بنایا جائے،محرم میں سیاسی محاذ آرائی سنت رسول ؐ اور احترام محرم کے منافی ہے۔

اس امر کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذذ فقہ جعفریہ کے مرکزی عمائدین علماء کرام ،آغاسیدمرتضیٰ موسوی،آغا علی روح العباس موسوی اور علمائے کرام کے ہمراہ جلوس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یکم محرم تا آٹھ ربیع الاول ایام عزائے حسینی کے اختتام تک عزاداروں کے لئے سیکورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کرے، حساس مقامات پر فول پروف اقدامات اٹھائے جائیں۔سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے،قائد ملت جعفریہ آغاسیدحا مدعلی شاہ موسوی کے فرزندان،علمائے کرام،علمائے کرام اور عزاداروں نے اس موقع پر عہد کا اظہار کیا کہ وہ قائد ملت جعفریہ کی پر امن اور اتحاد اخوت کی پالیسی کو جار ی رکھیں گے اورانکے کے وضع کردہ رہنما اصولوں ولا ئے علی ؑ،عزائے حسین ؑ،حرمت سادات اوراحترام مرجعیت و مرکزیت کیلئے حب الوطنی کے جذبے کیساتھ عملی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ٹی این ایف جے کے دروازے ہر محب دین ووطن پاکستانی کیلئے کھلے ہیں۔ مرکزی ماتمی جلوس نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتا ہوا اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر محمدی چوک(پولیس کوارٹرز چوک) جی نائن ٹو پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگیاجہاں عزاداران حسین ؑ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمرحیدرزیدی نے کہا کہ مظلوم کربلا کا غم حیات ہے نجات ہے۔اس موقع پر عزاداران حسین ؑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام کی سربلندی،وطن عزیز کے دفاع اور شیعہ سنی اخوت و یگانگت کے فروغ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،کشمیر و فلسطین سمیت مظلومین جہاں کی تائید و حمایت جاری رکھی جائے گی اور ایام عزاء کے دوران قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے فرمان کے مطابق ضابطہ عزاداری پرکاربند رہیں گے۔

بعدازاں عزاداروں نے زنجیر زنی کرکے مظلوم کربلا کا پرسہ پیش کیا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کراچی کمپنی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح کے درجنوں ماتمی دستوں نے ماتمداری میں شرکت کی۔جلوس کے تبرکات میں شبیہ ذوالجناح،علم مبارک،گہوارہ علی اصغر ؑ اور مہندی شہزادہ قاسم ؑ شامل تھے۔مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،ایم او،ابراہیم سکاؤٹس،مختار جنریشن،مختار فورس نے جلوس کے انتظامات میں حصہ لیا جبکہ خواتین کیلئے ام البنین ڈبلیو ایف کی رضاکاروں نے سیکیورٹی فرائض سر انجام دیئے۔دورانِ جلوس مختار سٹوڈنٹس ٓرگنائزیشن نے سبیل حسینی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل کی محرم کمیٹی عزاداری سیل کے کنوینر علامہ بشارت حسین امامی،سیکرٹری ذوالفقار علی راجہ بمعہ عہدیداران، انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ پولیس کی بھاری جمعیت تمام راستے جلوس کے ہمراہ موجود تھی۔اختتامی دعا علامہ سیدزاہد عباس کاظمی نے کرائی،آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ اور آغاسید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ نے ماتمی جلوس کے شرکا،عزاداران اورضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.