آغا حامد موسوی ایک کامل نظریہ و فکر سلیم، اور ایک پاکیزہ و لازوال کردار کی صورت ہمیشہ قائد وراہبررہیں گے، مساجد و امام بارگاہیں سیلاب متاثرین کیلئے کھول دی جائیں، عزاداری کنونشن اعلامیہ

ولایت نیوز شیئر کریں

مساجد و امام بارگاہیں سیلاب متاثرین کیلئے کھول دی جائیں، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ عزاداری کنونشن کا اعلامیہ
سیلاب زدگان کی امداد حسینیت کا تقاضا ہے، سیاستدان کرسی کے بجائے سیلاب متاثرین کی داد رسی پر توجہ دیں
آغا حامد موسوی ایک نظریہ کا نام ہے جودین و وطن دوستی، تعصبات شکنی،مقامات مقدسہ کی حرمت وعقائد حقہ کے تحفظ سے عبارت ہے
پرچم ِحسینیت ؑ کو ہمیشہ سربلند رکھیں گے،آقائے موسوی کے رہنما اصول راہوں کے چراغ بن کر ملت جعفریہ کی رہنمائی کرتے رہیں گے
ٹی این ایف جے ضابطہ عز اداری امن و امان کے قیام مذہبی رواداری کے فروغ کی ضمانت ہے، حکومت عزاداروں کے مسائل حل کرے
عزاداری امام حسین کنونشن کی صدارت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل شجاعت بخاری نے کی، اعلامیہ علامہ بشار ت امامی نے پیش کیا
نصرت نقوی برادران کی میزبانی میں منعقد ہ مرکزی عزاداری کنونشن میں ملک بھر کے ذاکرین، واعظین بانیان عزاداروں کی شرکت

اسلام آباد( ولایت نیوز)حسینیت کا تقاضا ہے کہ سیلاب زدگان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے، تمام مساجد و امام بارگاہیں سیلاب متاثرین کیلئے کھول دی جائیں، سیاستدان کرسی کے بجائے سیلاب متاثرین کی داد رسی پر توجہ دیں، قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی ذات ایک نظریہ و فکر ہے جو انسانیت دوستی، دین کی خاطر دنیا کو ٹھوکر مارنے،وطن کی خاطر آزمائشیں برداشت کرنے تعصبات کو مسترد کرنے،حسینیت کی ترویج و سربلندی،مقامات مقدسہ کی حرمت کی بحالی، عقائد حقہ کے تحفظ سے عبارت ہے،پرچم ِحسینیت ؑ کو ہمیشہ سربلند رکھیں گے اور اس پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دی جائیگی۔

ان جذبات کا اظہار قصر خدیجۃ الکبری میں منعقدہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ’عزاداری امام حسین ؑ کنونشن‘میں منظور کردہ اعلامیہ میں کیا گیا۔

کمسن اسیرہ شام جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں منائے جانیوالے عشرہ شہیدہ زندان کے دوران سید نصرت نقوی برادران کی میزبانی میں منعقد ہ مرکزی عزاداری کنونشن اعلامیہ پیش کرتے ہوئے تحریک کے مرکزی راہنما علامہ بشارت حسین امامی نے مزید کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی فقط ایک شخصیت کا نام نہیں جنہیں وقت اور ادوار کے احاطے میں محدود کیا جا سکے، بلکہ وہ ایک کامل نظریہ، ایک فکر سلیم، اور ایک پاکیزہ و لازوال کردار کی صورت میں ہمیشہ ہمارے قائد اور راہبررہیں گے، جبکہ متفرق و منتشر فکریات کی تاریکی میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے دیئے ہوئے رہنما ء اصول ہماری راہوں کے چراغ بن کر ملت جعفریہ کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ ہر و ہ جگہ جہاں غم حسین ؑ کو اپنے غموں پر ترجیح دی جائیگی، جہاں اہلبیتؑ کے غم میں گریہ و ماتم کی صدائیں بلند ہوتی رہیں گی، جہاں زنجیرزن لہو سے اپنی پشت پر داستان کربلا تحریر کرتے رہیں گے، جہاں عقیدہ ولا و عزا پر کسی بھی سودابازی اور سمجھوتے کو مسترد کر دیا جائے گا، جہاں مال دنیا کو ٹھوکر مار کر الفقر و فخری کی سنت رسول پر عمل کیا جائے گا، جہاں قومی حقوق پر ڈاکہ زنی کو ناکام بنایا جائے گا، جہاں بیرونی امداد لے کر غیروں کا آلہ کار بننے کی مخالفت کی جائے گی، جہاں مذہبی، مسلکی و لسانی تعصبا ت کی بنیاد پر سیاست کی مذمت کی جائے گی، جہاں جابر و ظالم اور ڈکٹیٹروں کے سامنے کلمہ حق کہا جائے گا اورانکے آئین مخالف فیصلوں کے خلاف حرف انکار بلند کیا جائے گا، جہاں وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ کیا جائے گا اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے قومی اداروں کی پشت اپنی حمایت کے ساتھ مضبوط کی جائیگی،وہاں آغا سید حامد علی شاہ موسوی نظر آئیں گے۔

اعلامیہ میں ایام عزائے حسینی کے دوران عزاداران و بانیان کی سہولت اور مسائل کے حل کیلئے،ملک بھر میں قائم ٹی این ایف جے محرم کمیٹی عزاداری سیل کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ آقائے،موسوی کا مرتب کردہ ضابطہ عزاداری جس کا اعلان سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے سید شجاعت علی بخاری نے بذریعہ پریس کانفرنس کیا، ملک میں امن و امان کے قیام اور ایام عزائے حسینی کے تقدس کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے لہٰذا عزاداران و بانیان اس پر کاربند رہیں گے جبکہ حکومتی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھی ضابطہ عزاداری پر عملدرآمد یقینی بنائے اور عزاداروں کے مسائل حل کرے۔ اعلامیہ میں دین و وطن کی سربلندی، مشن ولا و عزا کے فروغ اور عقائد حقہ کے تحفظ، مشن محمد و آل محمدعلیہم السلام کے اہداف قدسیہ کی راہ میں بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔کنونشن میں پاکستان بھر سے آئے علماء و ذاکرین بانیان و عزداران کے علاوہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کرنل (ر) سخاوت حسین کاظمی، علامہ قمر حیدر زیدی ، آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ ، آغا سید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ، علامہ مطلوب حسین تقی،علامہ تصور نقوی،جعفریہ ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری حاجی مختار شاہ،ٹی این ایف جے کے سیکرٹری تعلقات عامہ حسن کاظمی، ٹی این ایف جے کے سیکرٹری تنظیم سید ارشاد علی نقوی اور دیگر مرکز عہدیدران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.