کوئٹہ میں رکے زائرین روانہ ہوگئے ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا اظہا ر تشکر

ولایت نیوز شیئر کریں

کوئٹہ (ولایت نیوز) کوئٹہ میں رکے ہوئے زائرین کی 35بسوں کو ٹی این ایف جے عزاداری سیل کی پیہم کوششوں کے بعدبالآخر آج 12نومبربروز اتوار علی الصبح سیکیورٹی فورسز کی حفاظتی حصار میں تفتان روانہ کردیا گیا۔

ٹی این ایف جے کے صوبائی صدر سردار طار ق احمد جعفری ، انتظامیہ و پولیس کے افسران ، مقامی عمائدین زائرین کو وداع کرنے کیلئے علمدار روڈ پر موجود تھے ۔ٹی این ایف جے محرم کمیٹی عزاداری سیل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری حسن کاظمی اور صوبائی صدر طارق جعفری ، مصطفی کمال چنگیزی ، منور علی چنگیزی سمیت دیگر صوبائی عمائدین نے صوبائی و مرکزی عمائدین کا زائرین کو روانہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور حکومت کو متوجہ کیا ہے کہ مقامات مقدسہ سے واپس آنے والے زائرین کو تفتان سے کوئٹہ لانے کیلئے بروقت اور وافر انتظام کئے جائیں ۔

اسے بھی پڑھئے : زائرین کی 40سے زائد بسوں کی تفتان روانگی کا بندوبست کیا جائے،سردارطارق جعفری

یاد رہے کہ زائرین کی کئی درجن بسیں گذشتہ کئی روز سے کوئٹہ رکی ہوئی تھیں اور حکومت نے مزید زائرین کو بارڈر پہنچانے سے معذوری کا اظہار کر دیا تھاکہ حکومت کے اندازے سے تین گنا یعنی 140کے بجائے 500سے زائد زائرین کی بسوں کو روانہ کردیا گیا ہے اور حکومت مزید انتظامات سے قاصر ہے ۔جس کے بعد ٹی این ایف جے کے مرکزی وفد نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور صوبائی وفد نے ہوم سیکرٹری سے ملاقات کرکے انہیں غریب زائرین کی مشکلات سے آگاہ کیا تھااور انہیں کوئٹہ پہنچنے والے زائرین کو ہر صورت تفتان تک پہنچانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسے بھی پڑھئے : زائرین کے مسائل حل کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ساتھ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا وفد وفاقی سیکرٹری داخلہ سے زائرین کے مسئلہ کے حل کیلئے ملاقات کررہا ہے ۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا وفد وفاقی سیکرٹری داخلہ سے زائرین کے مسئلہ کے حل کیلئے ملاقات کررہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.