زائرین کی 40سے زائد بسوں کی تفتان روانگی کا بندوبست کیا جائے،سردارطارق جعفری

ولایت نیوز شیئر کریں

سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی و بداخلاقی کا معاملہ صوبائی وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھایا ہے

کوئٹہ ( ولایت نیوز)تحریک نفاذفقہ جعفریہ صوبہ بلوچستان کے صدر سردار طارق احمد جعفری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستا ن کے مختلف شہروں سے کوئٹہ پہنچنے والے زائرین کی 40سے زائد بسوں کی تفتان روانگی کا بندوبست کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمدار روڈپر زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سردار طارق احمد جعفری نے کہا کہ ٹی این ایف جے کوئٹہ کے کارکنان کئی ہفتوں سے مسلسل زائرین کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے ہیں مختلف شہروں سے کوئٹہ پہنچنے کیلئے انتظامی رکاوٹوں کوئٹہ سے تفتان روانگی کیلئے حکومتی اداروں سے مسلسل رابطے اور کوئٹہ میں زائرین کی رہائش کیلئے انتظامات کے سلسلے میں صوبائی عزاداری سیل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے ہر ممکن خدمات فراہم کی گئیں ،صوبائی حکومت نے محض 150بسوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی حامی بھری تھی لیکن ٹی این ایف جے عزاداری سیل کے مرکزی نمائندوں اور صوبائی عہدیداران کی شبانہ روز کوششوں کے سبب حکومت نے 500بسوں کو سیکیورٹی کے ساتھ تفتان پہنچایا جس پر حکومت اورانتظامیہ کے شکر گزار ہیں اور جن شخصیات ومحکمہ جات نے زائرین کے ساتھ تعاون کیا انہیں بارگاہ خداوندی و مصطفوی ؐ سے ضرور اجر ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں رکنے اور تفتان میں امیگریشن کی کمی کے باعث عزاداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑالہذا حکومت زائرین کی واپسی کیلئے قبل ازوقت ضروری انتظامات کرے ۔

سردار طارق احمد جعفری نے زائرین کو بتایا کہ ٹی این ایف جے صوبہ بلوچستان کی جانب سے تفتان بارڈر پر بعض سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی و بداخلاقی کا معاملہ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ساتھ اٹھایا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔طارق جعفری نے کہا کہ حکومت کو مختلف مافیاز ، ایجنٹوں کی جانب سے غریب زائرین کی لوٹ مار رکوانے کیلئے وسیع اقدامات کرنا ہوں گے امیگریشن کے کاؤنٹرز میں اضافہ کیا جائے ،کوئٹہ تفتان آمدورفت کے حوالے سے ملک بھر میں معلوماتی کاؤنٹرز قائم کئے جائیں، قافلہ سالار بھی زائرین کی صحیح رہنمائی کریں ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زائرین امام حسین ؑ و مقامات مقدسہ سے تعاون کیلئے ہر ممکن تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727