زائرین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے گورنر بلوچستان سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا کردار تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کیلئے نمونہ عمل ہے، گورنر بلوچستان

زائرین کی مشکلات  کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی

کوئٹہ (ولایت نیوز) صوبہ بلوچستان کے گورنر جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے کہ اہے کہ زائرین کی مشکلات سے آگاہ ہیں جنہیں ختم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا کردار تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کیلئے نمونہ عمل ہے جس نے آج تک کسی بیرونی ملک سے کوئی مدد قبول نہین کی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مکتب تشیع کے مسائل حل کریں گے چہلم کے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے صوبائی صدر محمد ہادی عسکری کی قیادت میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے زائرین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ان سے ملاقات کی ۔وفد میں سردار طارق احمد جعفری ، مصطفی کمال چنگیزی ، فدا حسین اور دیگر عمائدین شامل تھے .

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صدر محمد ہادی عسکری نے گورنر کو آگاہ کیا کہ اس وقت پوری دنیا سے زائرین نواسہ رسول ؐ امام حسین علیہ السلام کے اربعین میں شرکت کیلئے کربلائے معلی جمع ہورہے ہیں جن میں پاکستانی زائرین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے ۔ پاکستانی زائرین کی اکثریت غریب افراد پر مشتمل ہو تی ہے جو بذریعہ سڑک عازم زیارت ہوتے ہیں اور کوئٹہ تفتان کا راستہ اختیا ر کرتے ہیں ۔ اس وقت زائرین کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ایران عراق جاتے ہوئے کوئٹہ اور واپسی پر تفتان میں قیام ہے جس کا بوجھ اٹھانا غریب زائرین کیلئے ناممکن ہو تا ہے ۔اس حوالے سے مسلسل موجودہ و سابق وفاقی اور صوبائی حکومت کو مطلع کرتے چلے آرہے ہیں لیکن زائرین کا یہ مسئلہ جوں کا توں ہے اس وقت بھی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ہزاروں زائرین تفتان روانگی کے منتظر ہیں جنہیں بروقت روانہ نہ کیا گیا تووہ اربعین میں شرکت سے محروم رہ جائیں گے لہذا فوری طور پر ان زائرین کی روانگی کا بندوبست کی جائے ۔

ہادی عسکری نے کہا کہ حکومت کی قائم کردہ کمیٹی میں سے اکثریت بلوچستان سے تعلق نہیں رکھتی جس کے سبب اس سال زائرین کو کوئٹہ سے روانگی اور تفتان سے واپسی پر شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا زائرین کے مسئلے کے حل کیلئے جامع اور مانع پلان مرتب کیا جائے اس حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی قیات کئی مرتبہ سفارشات پیش کر چکی ہے ۔زیارت سے واپسی پرتفتان میں ہزاروں زائرین کو رکنا پڑتا ہے تفتان میں پانی رہائش صفائی سبھی اسباب زندگی ناپید اور نایاب ہیں وہاں رہائش صفائی پانی بجلی کے وافر انتظامات کئے جائیں اور زائرین کو کم قیمت اور عمدہ خوراک و رہائش کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

تحریک نفاز فقہ جعفریہ نے مطالبہ کیا کہ ٹہ سے تفتان اور تفتان سے کوئٹہ سیکیورٹی کانوائے کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ۔اور چاروں صوبائی دارلحکومتوں و اسلام باد میں سیکیورٹی کانوائے کے حوالے سے معلوماتی کاؤنٹر قائم کیا جائے ،کوئٹہ زاہدان ریلوے سروس کو فوری طور پر دوبارہ شروع کیا جائے، چہلم شہدائے کربلا کے پروگراموں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر من و عن عمل کیا جائے ۔بالخصوص کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکا جائے جو نام بدل کر کھلم کھلا کام کررہی ہیں حتی کہ بعض امن کمیٹیوں میں بھی شامل ہیں یہی تنظیمیں دہشت گردوں کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرتی ہیں ۔

گورنر نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.