یہ کربلا ہے : شدید گرمی کے باوجود کروڑوں عشاق شہید اعظم کو خراج پیش کرنے پہنچ گئے
کربلائے معلی (ولایت نیوز ) کربلا شہر اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابی الفضل العباس علیہ السلام کے مقدس روضوں کی طرف جانے والی سڑکیں اہل کربلا سمیت دنیا بھر سے آئے عزاداروں کے ماتمی جلوسوں اور زائرین سے کھچا کھچ بھرچکی ہوئی ہیں۔
شدید گرمی کے باوجود شہر کے مضافات سے برآمد ہونے والے ان جلوسوں میں ہزاروں عزادار کالے علم اٹھائے ، شکستہ دلوں اور بہتی آنکھوں کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ ان ماتمی جلوسوں میں دنیا کے ہر مسلک مذہب اور ملک سے عاشقان رسالت ؐ و اہبلیت ؑ شامل ہیں ۔
العتبۃ العباسیہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق محرم کے پہلے عشرہ میں عزائی جلوس اہل کربلا کے لیے وقف ہوتے ہیں اور اہل کربلا کی جانب سے مراسم عزاء کے احیاء کے لئے مقامات مقدسہ میں ماتمی جلوسوں کی آمد اور برآمدگی ایک قدیم روایت ہے جس کی ابتداء یکم محرم کی صبح زیجیر زنی کے جلوسوں کی برآمدگی سے ہوتی ہے جو دس محرم تک جاری رہتے ہیں۔





