فاطمہ زہراؑ رضائے مصطفیؐ کا وسیلہ اور حضرت ابوطالبؑ عرفان مصطفیؐ کا استعارہ ہیں ، یوم نگہبان رسالت پر آقائے موسوی کا پیغام
مشاہیراسلام کی تعظیم یقینی بنائی جائے ورنہ توہین کامسلسل ارتکاب،مصائب امت مسلمہ کا مقدررہے گا۔ حامدموسوی
پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اورقومی اسمبلی کے ایوان میں مزارات کی تعمیرنوکے قراردادیں اجررسالت کی ادائیگی ہے، بلوچستان اورکے پی کے ذمہ داری پوری کریں
جب اہل عرب کسی آفت،وبا کا شکار ہوتے تو حضرت ابوطالب ؑ نبی کریم ؐ کے وسیلے سے دعا کرتے،آفتیں ٹل جاتی تھیں
مصائب سے چھٹکارے کیلئے یوم نگہبان رسالت کی محافل و تقریبات میں حضرت ابوطالب ؑ کی پالیسی کواپنانے کاعہد کیاجائے
حرمین شریفین سمیت مقامات مقدسہ کی عزت و حرمت،شان رسالت ؐ وبنت رسول ؐکیلئے ہر قربانی دیں گے۔ قائدملت جعفریہ کاخصوصی پیغام
اسلام آباد( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اتوار29شوال کو حضرت ابوطالب ؑکے یوم ولادت کی محافل و تقریبات کاانعقادکرکے اجررسالت ؐ اداکرکے حضرت ابوطالب ؑ کی پالیسی کواپنانے کاعہدوپیمان کیاجائے تاکہ دنیامصائب وآلام سے چھٹکاراپاسکے، جب تاکہ مشاہیراسلام، شعائراللہ کی تعظیم کویقینی نہیں بنایاجائیگا اس وقت تک توہین کامسلسل ارتکاب اورمصائب وآلام امت مسلمہ کا مقدررہے گا، پنجاب اسمبلی کے بعدسندھ اسمبلی اور گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی میں خاتون جنت، امہات المومنین، اہلبیت اطہارؑ صحابہ کبارکے مزارات کی تعمیرنوکے قراردادوں کی منظوری اجررسالت کی ادائیگی ہے، پوراخانوادہ رسالت ؐ بلاتفریق مذہب، مکتب ومسلک قابل احترام ہے لہذاہرشخص اس فرمان کی پاسداری کرے ”کسی کے خداکوبھی برانہ کہاجائے کہیں وہ تمہارے سچے خداکوبرانہ کہہ دے“، قومی اسمبلی و سینیٹ خیبرپختونخواوربلوچستان اسمبلیاں بھی مزارات مقدسہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے قراردادپاس کرنے کی ذمہ داری پوری کریں ورنہ انکی داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم نگہبان رسالت ؐ کے موقع پراپنے خصوصی پیغام کیاہے جواتوارمذہبی جذبے اورجوش ایمانی کیساتھ منایاجارہاہے۔
آقای موسوی نے واضح کیاکہ تاریخ انسانی کے پہلے نعت خواں عم رسول ؐفصیح العرب حضرت ابو طالبؑ کی ذات عرفانِ مقام مصطفیؐ اورقربانی و ایثار کا استعارہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صحا ح ستہ سمیت شیعہ سنی کتب گواہ ہیں کہ جب اہل عرب کسی آفت اور وبا کا شکار ہوتے تو حضرت ابوطالب ؑ نبی کریم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلے سے دعا کرتے تو وہ آفتیں ٹل جاتی تھیں، اسی طرح جب صحابہ کرامؓ کو نبی کریم ؐکے حضور کوئی بات منوانی ہوتی توخاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کو وسیلہ بناتے۔
انہوں نے اہل ایمان پرزوردیاکہ وہ یوم نگہبان رسالت کے موقع پرحرمین شریفین سمیت مقامات مقدسہ کی عزت و حرمت اور شان رسالت ؐ وبنت رسول ؐکیلئے ہر قربانی دینے کے عہد کا اعادہ کریں۔
