عشرہ صادق آل محمدؐ کی صدا:اسلامی آثار کے تحفظ کیلئےعالم اسلام ایک ہو جائے ،ملک بھر میں ماتمی جلوسوں و مجالس کا انعقاد

ولایت نیوز شیئر کریں

عالمی ادارے مشاہیر کے مزارات کی عظمتِ رفتہ کی بحالی پرتوجہ دیں۔ حامدموسوی
آفات و بلیات سے چھٹکارے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بجائے زور حیدر ؑ، فقر بوذر اور صدق سلمانی کو شعار بنا یا جائے
ارباب اقتدار ملک میں امن و امان،صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے خوف، بے یقینی کی فضا ختم کریں،مومن موت سے نہیں ڈرتا
حضرت امام جعفر صادق ؑکے وسیلے سے مرادیں مستجاب،مریض شفایاب ہوتے ہیں،آپکی پاکیزہ سیرت مشعل نورہے
نمائندگان الہی کے اصولوں کو مشعل راہ بنانا کرتمام برائیوں،بیماریوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،قائدملت جعفریہ کی مرکزی جلوس تابوت میں عزاداروں سے گفتگو
عشرہِ صادقِ آلِ محمدکے پروگرام عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر،ملک بھرمیں ایس اوپیزکے تحت مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی

اسلام آباد (ولایت نیوز ) قائد ملتِ جعفریہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق بدھ 25شوال کو عشرہ ِصادقِ آلِ محمدؐ کے پروگرام عقیدت و احترام اوراس عہدوپیمان کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے کہ رسالت مابؐ اہلبیت اطہار ؑاورپاکیزہ اصحاب کبارؓکے ارفع واعلیٰ اہداف کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔ اس موقع پر ملک بھر میں تمام تراحتیاطی تدابیرپرعمل کرتے ہوئے مجالس عزاکاانعقادکیاگیا اور تابوت کے جلوس برآمد ہوئے۔

عشرہ صادق آل محمدؐ کے اختتام پر مجلس المودت پاکستان کے زیراہتمام علی مسجد سے مرکزی جلوس تابوت برآمد ہوا جس میں قائد ملتِ جعفریہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی نے خصوصی شرکت کر کے تبرکات کی زیارت کی اور ماتمداری میں حصہ لیا۔اس موقع پرعزاداروں اورماتمی سالاروں کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاک چھٹے جانشین رسول ؐحضرت امام جعفر صادق ؑکے وسیلے سے مرادیں مستجاب،مریض شفایاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ نمائندگان الہی کے اصولوں کو مشعل راہ بنانا کرتمام برائیوں،بیماریوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دامن رسول ؐ،آل رسول ؐ اور پاکیزہ صحابہ کبار کی تعلیمات سے انحراف کی پاداش میں امت مسلمہ مصائب و آلام سے دو چار ہے، اسلام کے نام پر قائم ہونے والے وطن عزیز پاکستان میں دین کی اساس اور اقدار کو بھلا دیا گیا ہے جسکی وجہ ایمان کی کمزوری ہے۔

قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ ازروئے قرآن اولیاء اللہ کو کوئی خوف اور حزن نہیں ہوتا بلکہ وہ ہر خوف سے بے نیاز اطاعت الہی اور خدمت مخلوق کو اپنا مقصد زندگی بنا کر بندوں میں محبت و اخوت کی دولت تقسیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آفات و بلیات سے چھٹکارے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بجائے زور حیدر ؑ، فقر بوذر اور صدق سلمانی کو شعار بنا ہوگا۔

آقای موسوی نے ارباب اقتدار پر زوردیا کہ وہ ملک میں امن و امان اور صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے خوف اور بے یقینی کی فضا ختم کریں کیونکہ مومن موت سے نہیں ڈرتا بلکہ فرمان معصوم ؑ کے مطابق موت خود انسان کی محافظ ہے جو مقررہ وقت سے پہلے نہیں آسکتی۔

انہوں نے کہاکہ امام جعفر ؑ صادق نے پرچم صداقت کو بلند کیا،آپکی سیرت مشعل نورہے۔ انہوں نے عالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ مشاہیر کے منہدم کیے گئے مزارات کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کے اہم مسئلے پر توجہ دیں اور اس ضمن میں عملی اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ امام جعفر صادق ؑ نے تعلیمات مصطفوی کو عام کیا، ڈکٹیٹرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جام شہادت نوش کرلیا حق پر سمجھوتہ نہ کیا،امام ابو حنیفہ، جابر بن حیان، امام امالک،ہشام جیسی عظیم ہستیاں امام جعفر صادق ؑ کی شاگرد ہیں،عالم اسلام کو امام جعفر صادق کی راہ یعنی علم و حکمت کی راہ اپنانا ہوگی۔

آغاسید حامد علی شاہ موسوی نے کہاکہ جنت البقیع میں امام جعفر صادق ؑسمیت اولاد رسول ؐ،امہات المومنین اور صحابہ کبار ؓ اورخاتون جنت حضرت فاطمہ کے مزارات کو مٹی کے ڈھیر بنا دیا گیا استعماری قوتوں نے اسلام کے خلاف وہ کام مسلمانوں سے کروائے جووہ خودکبھی نہیں کرسکتی تھیں، جب خود مسلمان اپنے مقدسات خودگرائیں گے تو اقوام متحدہ سمیت دوسرا کون ان کی تباہی پر بولے گا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اقوام وملل اپنے شعائریعنی نشانیوں و مشاہیر کا احترام کرتے ہیں ان کی زندگیوں کو مشعل راہ بناتے ہیں،مسلمان مشاہیراسلام کی زندگیوں کو مشعل راہ بنا کر مسائل سے نجات پاسکتے ہیں،حکومت پاکستان مقامات مقدسہ کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم اس وقت تک سراپا احتجا ج رہیں گے جب تک مقامات مقدسہ کی عزت رفتہ بحال نہیں ہوجاتی۔ماتمی حضرات نے نوحہ خوانی اور ماتمداری کر کے بارگاہ ِرسالت ؐمیں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

جلوس تابوت امامبارگاہ زین العابدین ؑ میں اختتام پذیر ہوا ۔مامبارگاہ قصر خدیجہ الکبریٰ اسلام آباد میں علامہ بشارت حسین امامی نے مجالس عشرہِ صادقِ آل محمد ؑ سے خطاب کیا۔درایں اثناء ٹی این ایف جے کی مرکزی عشرہ صادق آل محمد کمیٹی کے دفتر میں موصولہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ‘کراچی‘لاہور‘پشاور‘مظفر آباد،گلگت بلتستان، جہلم، سیالکوٹ، چکوال، بھکر ڈی آئی خان، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، شیخو پورہ، ملتان، خانیوال، خیر پور، حید ر آباد، لاڑکانہ سکھر، دادو،، شکار پور، ٹھٹھہ سمیت درجنوں شہروں میں عشرہ صادقِ آل محمد ؑ کی مجالس کا انعقادکیا گیاجن کے اختتام پر تابوت صادقِ آل محمد ؑ برآمد ہوئے اور ماتمداری کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.