کربلائے معلی میں نوشہ کربلا شہزادہ قاسم ابن حسن ؑ کی مہندی کے جلوس

ولایت نیوز شیئر کریں

کربلائے معلی (ولایت نیوز) 7 محرم کے دن اور آٹھویں محرم کی شب کربلائے معلی میں نوشہ کربلا شہزادہ قاسم ابن حسن علیہ السلام کی مہندی کے جلوس نکالے گئے

اہل کربلا سمیت دنیا بھر سے آئے عزاداروں کی ماتمی انجمنیں اور عزادار حضرت قاسم ابن حسنؑ سے منسوب رات میں مجلس کے بعد سفید کپڑے پہن کر ہاتھوں میں شمعیں اور موم بتیاں لیے ہوئے جلوس کی صورت میں عزاء خانہ سے نکلتے ہیں اور اس جلوس میں شامل بچے ہاتھوں میں موم بتیاں لیے ہوئے جلوس کے آگے آگے رہتے ہیں، اس جلوس میں اپنے مقررہ راستوں پہ چلنے کے دوران شہزادہ قاسم ابن حسن ؑکے بارے میں اشعار اور نوحے پڑھے جاتے ہیں، بعض جلوسوں میں جلوس کے آگے آگے گھوڑے پہ یا پیدل ہی کوئی تیرا چودہ سال کا بچہ بھی ہوتا ہے کہ جو ان اشعار کو پڑھ رہا ہوتا ہے جو شہزادہ قاسم ابن حسن ؑنے میدان کربلا میں دشمن کو للکارتے ہوئے پڑھے تھے۔

إِنْ تُنْكروني فَأَنا نَجْلُ الحَسَنْ *** سِبْطُ النَبِيِّ المُصْطفى والمُؤْتَمَنْ هذا حُـسَيْنٌ كالأَسِـيرِ المُرتَهَنْ *** بَيْنَ أُناسٍ لا سُقُوا صَوْبَ المُـزنْ

مہندی شہزادہ قاسم کے جلوس کربلا کے علاوہ برصغیر پاک و ہند میں بھی بڑے اہتمام سے نکالے جاتے ہیں ۔ ان جلوسوں میں رقت کے عجب مناظر ہوتے ہیں اور شہزادہ قاسم ؑ کی مہندی کو قبولیت حاجات کا وسیلہ سمجھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.