راول جھیل پر شب ظہور امام العصر کا مرکزی اجتماع؛ عریضوں کی سپردگی کیلئے خصوصی کشتی، سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی شرکت
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر ملک گیر ’یوم عدل‘؛ ظلم کے خاتمہ کیلئے دعائیں،راول جھیل پر ہزاروں افراد کا اجتماع
قیام مہدی ؑ موعود مبارزات خیر و شر اور حق و باطل کی سنہری کڑیوں میں سے آخری سنہری ترین کڑی ہے۔ علامہ آغاسیدحسین مقدسی
عزاداری پر پابندی کے ظالمانہ ایس او پیزکیخلاف22فروری کوہونیوالا مری روڈ پر ”ماتمی احتجاج“یزیدیت کے منہ پر طمانچہ ہوگا
حکومت نااہل مشیروں کے نرغے سے نکل کر پاکستان بنانے کی جدوجہد میں برابر کا حصہ لینے والے مسلمہ مکاتب کے حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنائے
قیام مہدی ہرقسم کے ظلم و بربریت کا انہدام ہوگا۔ سربراہ ٹی این ایف جے کاراول جھیل کنارے عظیم الشان یوم عدل کے جلسے سے خطاب
نیمہ شعبان کو تمام شیعہ مساجد امام بارگاہوں میں شب بیداری، سورہ ہائے قرآنی پر مشتمل خصوصی اعمال و عبادات و زیارت امام حسین ؑ کی ادائیگی،محافل میلاد کا انعقاد
اسلام آباد (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پرجمعہ 15 شعبان کو ملک بھر میں امام مہدی آخر الزمان علیہ السلام کے ظہور کی مناسبت سے ’یوم عدل‘ منایاگیا اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محافل میلاد کا انعقاد کیا گیاشب برات نیمہ شعبان کو تمام شیعہ مساجد امام بارگاہوں میں شب بیداری اور اجتماعی اعمال،دعائیں کی گئیں۔ بوقت سحر دریاؤں جھیلوں سمندر میں عریضہ ہائے حاجت سپرد آب کئے گئے، خصوصی محافل میلادسے خطاب کرتے ہوئے علماء و ذاکرین نے فلسفہ ظہور مہدی پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر حضرت امام مہدی کے ظہور میں تعجیل اور عالم اسلام پاکستان سمیت پوری انسانیت کے مصائب و آلام کے خاتمہ کیلئے دعائیں کی گئیں اور کشمیر و فلسطین سمیت مظلومین عالم سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ٹی این ایف جے اسلام آباد کے زیراہتمام عظیم الشان جشن قائم آل محمدؐ راول ڈیم کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عزاداری پر پابندی کے ظالمانہ ایس او پیز، مکتب تشیع کیساتھ امتیازی سلوک،حقوق کی پامالی کیخلاف22فروری کوہونیوالا مری روڈ پر ”ماتمی احتجاج آمریت،یزیدیت کے منہ پر طمانچہ ثابت ہوگا،حکومت ہوش کے ناخن لے اور نااہل مشیروں کے نرغے سے نکل کر پاکستان بنانے کی جدوجہد میں برابر کا حصہ لینے والے مسلمہ مکاتب کے حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنائے،تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنے حقوق و مطالبات کے بارے میں نہ کبھی سودا بازی کی اور نہ کسی کو کرنے دیں گے،حکومتیں تضاد اور منافقت کے سبب ناکام ہوتی ہیں کالعدم جماعتوں کو سرکاری کمیٹیوں سے نکالا جائے، راہ حسینی پر گامزن رہتے ہوئے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے پیغام امن و محبت کو عام کرکے دشمنان اسلام و پاکستان کی سازشوں کو ناکام بنادیا جائے گا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے،جو اسی صورت میں ممکن ہے جب خلوص دل نیشنل ایکشن پلان پرعمل کیاجائیگا، ملک کے طول و عرض میں ہونے والے دہشت گردی کے سانحات سے ایسا محسوس ہو تا ہے کہ پورے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے، ملک کی پاسبانی اور عوام کے تحفظ میں ناکام حکمرانوں کو قوم کی ترجمانی اور حکمرانی کا کوئی حق نہیں،عالمی کفر متحد لیکن حضورؐ کے پیرورکاروں میں اتحاد و اتفاق کا فقدان ہے،آج پاکستان پر جو بیت رہی ہے وہ سب حکمرانوں اورسیاست دانوں کی ناقص پالیسیوں اور مفادپرستی کا نتیجہ ہے جو حصول اقتدارکو ترجیح دیتے ہیں، ملک اور اس کے ہر شہری کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ارباب اقتدار محض بیانات دیکر اپنی ذمہ داریو ں سے عہدہ بر آ نہیں ہو سکتے،دہشت گردوں کی ہر مقام تک رسائی حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہاکہ قیام مہدی ؑ موعود مبارزات خیر و شر اور حق و باطل کی سنہری کڑیوں میں سے آخری سنہری ترین کڑی ہے جس کا سلسلہ ابتدائے آفرینش سے قائم ہے،مہدی موعودآدم تا خاتم انبیاء اور علی ؑ تا عسکری ؑ کے مبارز‘شجاعوں اور دلیروں کا آئیڈیل رہا ہے۔ علامہ مقدسی نے کہاکہمہدی موعودآدم تا خاتم انبیاء اور علی ؑ تا عسکری ؑ کے مبارز‘شجاعوں اور دلیروں کا آئیڈیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پندرہویں شعبان 255ہجری کی نورانی رات کو آپ نے امام حسن عسکری ؑ کے صحن نورمیں ورود مسعود فرمایا،آپ کی والدہ گرامی حضرت نرجس خاتون تھیں جو کمال عفت و عصمت اور زہدو تقویٰ میں ممتاز تھیں،ذاتی خوبیوں اور صفات حسنہ سے آراستہ و پیراستہ تھیں،اسی وجہ سے آپ کو امام حسن عسکری ؑ کی زوجیت کا شرف ملااور دنیا کے آخری مسیحا نے اس با فضائل و با کرامت والد اور عصمت مآب مادر گرامی سے دائرہ حیات میں قدم رنجہ فرمایا اور اپنے طلوع پرنور سے اپنے شیدائیوں اور فداکاروں کے دلوں میں امید و رجا کا نور روشن کردیا اور ان کے سینوں کو منور کردیا۔انہوں نے کہا کہ ظہورامام مہدی ؑ دنیائے مظلومیت پر احسان عظیم اور حکومت الہیہ کے وارث ہونے کا دیباچہ ہے۔حدیث رسولؐ ہے کہ امام مہدی ؑ و ہ ہستی ہیں جن کے ذریعے خداوند عالم زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیگا جو پہلے ظلم و جور سے بھری ہوگی۔معلوم ہوا کہ قیام مہدی کا مقصد عظیم عدل و انصاف کا قیام ہرقسم کے ظلم و بربریت کا انہدام ہوگا۔آپ کے ظہور کے ساتھ ہی دنیا میں ہر سو عدل و انصاف نظر آئیگا اور ہر انسان ایک دوسرے کے پہلو بہ پہلو عدل وانصاف کیساتھ اپنے کام سرانجام دیگا اورہر قسم کے ظلم و بربریت‘جبرواستبداد‘جدل و جدال کا خاتمہ ہوگا اور پرچم عدل و انصاف لہرائے گا۔چنانچہ امام کا فرمان ہے کہ میرے ظہور میں تعجیل کیلئے دعا کرو کیونکہ تمھاری کامیابی اسی میں مضمرہے۔ اس موقع پرتحریک نفاذفقہ جعفریہ ضلع اسلام آباد کی ایام عدل کمیٹی،ایم او، مختارایس او کی جانب سے حاجتمندوں کے قافلوں کے خیر مقدم کیلئے استقبالیہ کیمپ بھی لگایا گیاجس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، علماء و ذاکرین و شعراء نے فرزند رسولؐ و بتول ؑ امام مہدی علیہ السلام سے عقیدت و محبت کا اظہا ر کیا۔ بوقت سحر ہزاروں حاجت مندوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل علامہ بشارت حسین امامی کی سرکردگی میں عریضہ ہائے حاجت سپرد آب کئے اس موقع پر ایک خصوصی آرائشی بوٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جہاں سے علما و ذاکرین نے خطاب کیا اور اجتماعی دعا کی گئی۔ٹی این ایف جے کی ایام عدل کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تمام شہروں میں یوم عدل کے بڑے جلسے منعقد ہوئے اور نیمہ شعبان کو روح پرور دعائیہ اجتماعات منعقد ہوئے۔