دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد(ولایت نیوز) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر8شوال کو یوم انہدام جنت البقیع منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔ پہلی جنگ عظیم میں فتح حاصل کرنے کے بعد سامراجی قوتوں نے سلطنت عثمانیہ کے حصے بخرے کرنے کے بعد سرزمین حجاز کی عملداری جن حکمرانوں کو سونپی انہوں نے سامراجی ایجنڈے کے عین مطابق سب سے پہلےمسلمانوں کے مقدس مقامات کو تباہ و برباد کرنے کی ٹھانی جس کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں نے بالعموم اور ہندوستان کے مسلمانوں نے بالخصوص ‘ٹحریک خلافت ‘ کی صورت آواز اٹھائی جس کے نتیجے میں آآل سعود روضہ رسول ؐ  تو نہ گرا سکے البتہ اس وقت تک وہ جنت البقیع و جنت المعلے میں امہات المومنین صحابہ کبار اور اہلبیت اطلہار کے مزارات کو گرا نے میں کامیاب ہو چکے تھے ۔

مسلم دنیا کو اندرونی مسائل میں اس قدر الجھایا گیا کہ وہ مزارات مقدسہ کی بحالی کا مطالبہ فراموش کر بیٹھی  لیکن فروری 1984 میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے پاکستانی شیعیت کی قیادت سنبھالتے ہی انہدام جنت البقیع کے مسئلے کو ملکی اور عالمی سطح پر اٹھانا شروع کیا جو آج ایک عالمی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔

جنت البقیع و جنت المعلی کی بحالی کے مطالبے کی گونج آج ہر ملک میں سنائی دے رہی ہے ۔ امسال بھی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور اسکی ذیلی تنظیموں سمیت مختلف مذہبی ماتمی و انسانی حقوق کی تنظیموں نے یوم جنت البقیع کے موقع پر پروگرام ترتیب دے رکھے ہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.