
علامہ آغاسیدحسین مقدسی کاایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم ریئسی اور دیگر اعلی شخصیات کی شہادت کے المناک سانحے پر اظہارتعزیت
راولپنڈی ( ولایت نیوز)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیۃ اللہ ڈاکٹر سیدابراہیم ریئسی،وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان،آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم اور دیگر اعلی حکومتی شخصیات کی المناک شہادتوں کے سانحہ پر گہرے رنج وغم اور دکھ کااظہار کیاہے۔
ہیڈکوارٹر مکتب تشیع سے جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی پاک ایران دوطرفہ تعلقات کے عظیم حامی تھے۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ شہید علامہ ابراہیم رئیسی اتحاد امت کے داعی، سیاسی مدبراور مظلوم و محروم اقوام کے طرفدار تھے۔ آقای مقدسی نے کہا کہ ایرانی صدر کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے سنگِ میل کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے شہدائے سانحہ تبریز کے درجات کی بلندی،سوگوار خانوادوں اور ایرانی عوام کیلئے صبرو جمیل کی دعاکی۔