راولپنڈی: اولاد نبیؐ کی توہین کیخلاف زبردست احتجاج ،مرکزی شاہراہ مری روڈ کئی گھنٹے جام رہی، بدبخت گستاخ کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذفقہ جعفریہ کا پرامن یوم احتجاج، پریس کلب تالیاقت باغ چوک احتجاجی ریلی
حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ اور صحابہ کبارؓکی توہین کرنے والے بدبخت انسانیت کے دشمن ہیں، نشان عبرت بنایاجائے،علامہ محسن ہمدانی
مقدس ہستیوں کی توہین دراصل توہین رسالت ہے جو ہرگز برداشت نہیں، وطن دشمن قوتوں کواتحادویگانگت سے ناکام کردیں۔ شوکت عباس جعفری
توہین مذہب کے سنگین جرم کی سخت سزاکیلئے قانون سازی کی جائے۔ ریلی میں قراردادکی منظوری، علامہ ابوالحسن تقی کاخطاب

راولپنڈی( ولایت نیوز) قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی اپیل پر جمعہ کو حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ، خانوادہ رسالت ؐاور صحابہ کبارؓکی توہین کیخلاف راولپنڈی میں بھی پرامن یوم احتجاج منایاگیا۔جمعہ اجتماعات میں علمائے کرام اورخطباء حضرات نے پاکیزہ ہستیوں کی شان میں مبینہ گستاخیوں کیخلاف سوشل میڈیامہم کی پرزورمذمت کی اورحکومت سے گستاخوں کیخلاف فوری کاروائی اورعبرت ناک سزادینے کامطالبہ کیا۔

ٹی این ایف جے راولپنڈی کی ریجنل یوم احتجاج کمیٹی کی جانب سے پریس کلب لیاقت باغ کے سامنے احتجاجی ریلی کی قیادت ریجنل کنوینرشوکت عباس جعفری،علامہ ابوالحسن تقی، علامہ سیدزاہدعباس کاظمی نے کی۔

شرکائے ریلی مارچ کرتے ہوئے مری روڈ لیاقت باغ چوک پہنچے جہاں ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ جہاں کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی ۔

احتجاج میں علمائے کرام،تمام ماتمی تنظیموں کے سالاراوں ماتمیوں بانیان مجالس کے ساتھ ساتھ اہلسنت برادرا نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے شوکت عباس جعفری نے کہاکہ حکومت مشاہیر اسلام‘صحابہ کبارکی توہین کرنے والی شیطانی قوتوں کیخلاف فوری کارؤائی کریں۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ، خانوادہ رسالت اورصحابہ کبار کی شان میں گستاخی کھلی دہشت گردی ہے اور پاکیزہ ہستیوں کی بیحرمتی کرنیوالے بدبخت،دہشتگرد اورانسانیت کے دشمن ہیں،شاتم امام موسیٰ کاظم ؑ کودہشتگردی ایکٹ کے تحت کے عبرت ناک سزادی جائے اوراس گستاخی کے پس پردہ قوتوں کوبے نقاب کیاجائے۔

ٹی این ایف جے پنجاب کے صوبائی ناظم الامورعلامہ سیدمحسن علی ہمدانی نے اسلام دشمن، وطن دشمن قوتوں کومشترکہ اتحادویگانگت سے ناکام کردیں۔ انہوں نے کہاکہ مقدس ہستیوں کی توہین دراصل رسول خداکی توہین ہے جوہمیں کسی صورت میں برداشت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماراپیاروطن دوقومی نظریہ کی بنیادپروجودمیں آیاتھا، جہاں تمام مکاتب فکرمل جل کر رہتے ہیں۔ اپنے خطاب میں واضح کیاکہ اگر امتِ مسلمہ رشدی ملعون کو اسکے انجام تک پہنچا دیتی تو سوشل میڈیاپرفرزندرسول حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ، حضرت امام محمدتقی ؑ،امام حسن عسکریؑ، اہلبیت اطہاراورصحابہ کبارکی شان میں گستاخی جرات نہ ہوتی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ گستاخی کے مرتکب عناصر کیخلاف فوری کاروائی کرے اورتوہین مذہب کے سنگین جرم کی سخت سزاکیلئے قانون سازی کی جائے ورنہ ہم یہ سمجھنے میں حق بہ جانب ہوں گے کہ وہ خود بھی اس میں شامل ہیں۔ علامہ ہمدانی نے واضح کیاکہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے جوبھی لائحہ عمل دیں گے اس پربھرپورلبیک کہیں گے۔

علامہ ابوالحسن تقی کی جانب سے پیش کردہ قراردادشرکاء احتجاج نے پرزورنعروں کی گونج میں منظورکی ہے جس میں باورکرایاگیاکہ پاکیزہ ہستیوں کیخلاف معلون عبدالرحمن سلفی کی ہرزہ سرائی دراصل توہین رسالت ؐہے۔ قراردادمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ نیشنل ایکشن پلان کی ہرشق پر عمل کرے اور نظریاتی کونسل متحدہ علماء بورڈ، ہم آہنگی کمیٹیوں سمیت تمام ریاستی اداروں کو کالعدم جماعتوں سے پاک کیا جائے جو امن کے دشمنوں کی پشت پناہی کا کردار ادا کرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.