پشاور: آقای موسویؒ سے عہد وفا نبھاتے رہنے کا عزم ؛ بزرگان تحریک کی خدمات کو سپاس عقیدت

ولایت نیوز شیئر کریں

پشاور(ولایت نیوزرپورٹ حیدر علی خان ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت کے 40 سال مکمل ہونے پرصوبائی دفتر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ امام بارگاہ ماسڑ غلام حیدر خان محلہ رسی وٹاں میں ایامِ تجدیدِ عہد مرکزیت کی تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب سے علامہ جوہر عباس میر، صادق علی حیات ، ذوالفقار علی جمیل ، ساجد علی کربلائی ، ذوالنورین حیدر، میر عارف علی اور دیگر عمائدین تحریک نے خطاب کیا۔

شرکاء محفل نے قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آقائے موسوی قدسِ سرہ سے تا دمِ آخر عہدِ وفا نبھانے کے عہد کا اعادہ کیا۔ محفل کے اختتام پر آغائے مقدسی کی صحت و سلامتی اور تحریک کی سربلندی کے لیے دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں سردار علی گل سمیت پشاور کے ان بزرگان تحریک کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جوآزمائش کے ہر مرحلے میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا ہراول دستہ اور قائد ملت جعفریہ آقای سید حامد علی شاہ موسویؒ کے شانہ بشانہ رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.