آیۃ اللہ سیستانی اور آغا حامد موسوی کی جانب سے کابل کے مدرسہ سید الشہداء پر دہشت گردی کی مذمت

ولایت نیوز شیئر کریں

نجف اشرف (ولایت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ) مرجع شیعیان جہاں آیۃ اللہ سیستانی نے کابل کے سید الشہدا ؑ برائے طالبات میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے نجف اشرف سے ان کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ

انان للہ و انا الیہ راجعون ۔ یہ بھیانک جرم جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں انجام دیا گیا ، جس نے کابل کے سید الشهداء اسکول کی طالبات کو بڑی تعداد میں خاک خون میں غلطاں کردیا اور بیسیوں افراد کے شہید اور بڑی تعداد کے شدید زخمی ہونے کا باعث بنا اس واقعه نے ہر آزاد و باضمیر انسان کے دل کو تکلیف پہنچائی ہے اور غم و اندوہ سے بھر دیا ہے۔ اگرچہ گذشتہ کئی سالوں سے افغانستان کے عام شہری وقنا فوقتا سنگدل انتہا پسند گروپوں کے وحشیانہ حملوں کا شکار ہوتے رہتے ہیں لیکن یہ انسانیت سوز واقعہ اپنی نوعیت میں انتہائی تکلیف ده ہے جس کی نظیر کم ملتی ہے .

اس افسوسناک سانحہ پر افغانستان کے مظلوم عوام خاص طور پر غمزدہ خاندانوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ پسماندگان کو صبر جمیل اور زخمیوں کو شفائے عاجل عطا فرمائے۔

آیۃ اللہ سیسیتانی نے کہا کہ افغانستان میں موجود تمام قومیتوں اور افراد کے درمیان یکجہتی اور اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔افغان حکومت ،قومی و مذہبی رہنماؤں اور عمائدین سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ عام شہریوں خصوصا نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو دہشت گرد گروہوں کے ظلم و ستم سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کریں گے۔

مسلم ممالک اور عالمی برادری کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ ان مشکل حالات میں افغانستان کی بے بس قوم کو تنہا نہ چھوڑیں اور اس ملک کے مستقبل کے لئے بدخواہوں کے تیار کردہ مذموم منصوبوں کو پورا ہونے کی اجازت نہ دیں کہ جس کے نتیجے میں مزید بے گناہ لوگوں کو انتہا پسند اپنے مجرمانہ حملوں کا نشانہ بنائیں۔ ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ افغانستان کے معزز عوام کے وقار اور سربلندی کو ہمیشہ کے لئے قائم رکھے۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے مدرسہ سید الشہدا کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ نے پاکستان کے شہر پشاور میں اے پی ایس سکول میں ہونے والی دہشت گردی کی یاد تازہ کردی ہے ۔ معصوم شہیداؤں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ خون ناحق رنگ ضرور لا کر رہتا ہے کابل سکول کے بچوں کا لہو دہشت گردوں کی نابودی کی نوید ہے ۔

آغا حامد موسو ی نے کہا کہ دہشت گردی خطے کئے تمام ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے جسے امریکہ اسرائیل اور بھارت کا شیطانی ثلاثہ ہوا دے رہا ہے ، انہوں نے تجویز دی کہ افغانستان و پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.