مجالس پر پابندی پاکستان کی بدنامی! شیعہ سنیوں نے گلی گلی ذکر حسینؑ کرکے حسینیت سے لازوال وابستگی کا ثبوت دیا، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

گوادر حملہ بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے عشرہ محرم میں اتحادو یکجہتی نے وطن دشمن قوتوں کو ناکام کردیا،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
فوج پولیس سیکیورٹی ادارے، رضاکار تنظیمیں، میڈیا، شیعہ سنی برادران علماء ذاکرین واعظین بانیان مجالس ماتمی عزادار لا ئق تحسین ہیں
کالعدم تنظیموں کی جانب سے بہاولنگر فیض گنج پنڈدادنخان، کوٹ غلام محمد وجھنگ میں جلوسوں پر حملوں کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے
چار دیواری کے اندر مجالس پر پابندی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، شیعہ سنی برادران نے گلی گلی ذکر حسینؑ کرکے حسینیت سے لازوال وابستگی کا ثبوت دیا
ان قوتوں کاپروپیگنڈا زائل ہوگیاجو محرم کو ہوّا بنا کر پیش کرتے ہیں، ہر دل و زبان پر بستا حسین ؑ پاکستان کے دفاع اور اسلام کی بقا کی ضمانت ہے
خواتین کی توہین اور تشدد یزیدیت ہے عافیہ صدیقی پر تشدد کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے،طبقہ نسواں سیدہ زینب بنت علی ؑ پر سدا نازاں رہے گا
’عشرہ بیمار کربلا‘ منا کر اسلام کو حیات بخشنے والے امام زین العابدین ؑ و اسیران کربلا کو سپاس عقیدت پیش کیا جائے، محرم کمیٹی عزاداری سیل سے خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ گوادر خود کش حملہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے عشرہ محرم کے دوران اہل وطن کے اتحادو یکجہتی کے مظاہرے نے دین وطن دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام کردیا،امن قائم کرنے والے فوج و پولیس سمیت سیکیورٹی ادارے، رضاکار تنظیمیں حسینیت کو اجاگر کرنے والا میڈیا، اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنے والے شیعہ سنی برادران علماء ذاکرین واعظین بانیان مجالس ماتمی عزادار لا ئق تحسین ہیں،بعض مقامات پرچار دیواری کے اندر مجالس پر پابندی لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی شیعہ سنی برادران نے گلی گلی محلہ محلہ ذکر حسین ؑ کا انعقاد کرکے حسینیت سے لازوال وابستگی کا ثبوت دیا عشرہ محرم کے دوران کوچہ و بازار میں لبیک یا حسین ؑ کی صداؤں نے ان قوتوں کے پروپیگنڈے کو زائل کردیا جو محرم کو ہوا بنا کر پیش کرتے ہیں ہر دل اور زبان پر بستا حسین ؑ پاکستان کے استحکام و دفاع اور اسلام کی سربلندی و بقا کی ضمانت ہے، کالعدم تنظیموں کی جانب سے بہاولنگر فیض گنج خیرپورپنڈدادنخان، کوٹ غلام محمد میر پور خاص و جھنگ میں جلوسوں پر حملوں کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے، خواتین کی توہین اور تشدد یزیدیت ہے عافیہ صدیقی پر تشدد کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے،طبقہ نسواں بدترین ظلم وجبر سے لتھڑی فضاؤں میں حق و صداقت کا علم سربلند رکھنے پر سیدہ زینب بنت علی ؑ پر سدا نازاں رہے گا، 15تا 25محرم الحرام عشرہ بیمار کربلا منا کر اسلام کو حیات بخشنے والے امام زین العابدین ؑ و اسیران کربلا کو سپاس عقیدت پیش کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مرکزی محرم کمیٹی عزاداری سیل کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج سیکیورٹی اداروں اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف ایک مثالی جنگ لڑی امریکہ کے پیدا کردہ دہشت گردی کے سیلاب کے سامنے بند باندھا جس پر پوری دنیا کو پاکستان کا ممنون احسان ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو منظم کرنے میں بیرونی سرمایہ کارینے نمایاں کردار ادا کیا تاکہ پاکستان کو اندرونی عدم استحکام سے دوچار کرکے بیرونی ایجنڈے کو کامیاب بنایا جا سکے، ہم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے پلیٹ فارم سے گذشتہ چار عشروں سے ارباب حل و عقد کو بیرونی سرمایے پر پلنے والی تنظیموں کے خلافاقدامات اٹھانے کیلئے آواز بلند کرتے چلے آرہے ہیں اگر حکمران سیاستدان مصلحتوں کا شکار ہو کر کالعدم جماعتوں سے سیاسی اتحاد نہ بناتے اور انہیں پریشر گروپ کے طور پر استعمال نہ کرتے تو کبھی یہ جماعتیں قدم جمانے میں کامیاب نہ ہوتیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سیاستدانوں حکمرانوں کی غلطیوں کے باوجود پاکستان کی دانشمند عوام نے ہمیشہ جنگ و جدل اور فتنہ وفساد کی خواہاں جماعتوں کو انتخابات ہی نہیں عملی میدانوں میں بھی ناکام کیا سرتوڑ کوششوں کے باوجود مذہب کو سیاست کے لبادے کے طور پر استعمال کرنے والوں کو ہمیشہ شکست ہی ہوتی رہی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک بہترین لائحہ عمل ہے جس کی تمام شقون پر عمل کرکے دہشت گردوں کی تمام پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اکا دکا دہشت گردی کے واقعات کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ نفرت اور دہشت پھیلانے والوں ناکام بنانا ہر محب دین وطن شہری اور ادارے کا فرض ہے،حکومت بیرونی ایجنڈے پر چلنے والو ں سے کوئی رو رعایت نہ برتے اور کالعدم تنظیموں کو نئے ناموں سے کرنے سے روکے بصورت دیگر دہشت گردی کے خلاف حاصل کی گئی عظیم کامیابیاں ناکامیوں میں بدل سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.