بھارت پر دو ٹوک واضح کیا جائے کہ پاکستان کیخلاف امریکی شہ پر اشتعال انگیزی اسے مہنگی پڑے گی۔حامد موسوی
بھارت پر دو ٹوک واضح کیا جائے کہ پاکستان کیخلاف امریکی شہ پر اشتعال انگیزی اسے مہنگی پڑے گی۔حامد موسوی
ہندو بنیااگر حد سے آگے بڑھا تو ایسی جنگ چھڑسکتی ہے جو دیگر ممالک کو بھی آگ میں بھسم کردے گی‘ٹرمپ کو دنیا میں جنگ کا خوف پیدا کرنے کیلئے صدر بنایا گیا
امریکہ‘ اسکے چیلے چانٹے جان لیں اب پاکستان کسی کے دباؤ میں آنیوالا نہیں وہ یہ خیال ذہن سے نکال دیں ورنہ تیسری جنگ عظیم چھڑ سکتی ہے
سفارتی سطح پر ازلی دشمن اور اسکے سرپرستوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے دیگر ممالک سمیت برادر ملک ایران سے تعلقات میں اضافہ کیا جائے
ٹی این ایف جے کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر حکام کیساتھ ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ صائب ہے
حضرت زینب ؑ بنت علی ؑ نے حسینیت کو عالمگیریت عطا کردی ۔قائدملت جعفریہ کا عمائدین سے خطاب میں 5جمادی الاول کو یوم عقیلہ بنی ہاشم منانے کا اعلان
اسلام آباد( ) سرپرستِ اعلیٰ سپریم شیعہ علما بورڈ قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسو ی نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت پر دو ٹوک واضح کردے کہ امریکی شہ پر کی جانیوالی اشتعال انگیزی اسے مہنگی پڑے گی ‘ وہ حد سے آگے نہ بڑھے ورنہ ایسی جنگ چھڑسکتی ہے جو دیگر ممالک کو بھی آگ میں بھسم کردے گی‘ٹرمپ کو دنیا میں جنگ کا خوف پیدا کرنے کیلئے صدر بنایا گیا ہے جو جنگی حالات کو بڑھاوا دیکر مختلف ممالک میں عدم استحکام کے حالات پیدا کررہا ہے‘پاکستان پر آئے دن دباؤ بڑھانے والے امریکہ اور اسکے چیلے چانٹے ذہن نشین رکھیں کہ اب پاکستان کسی کے دباؤ میں آنیوالا نہیں وہ یہ خیال ذہن سے نکال دیں ور نہ تیسری جنگ عظیم شروع ہوسکتی ہے جسکی ذمہ داری استعماری سرغنے پر عائد ہوگی‘حکمران ‘سیاستدان ایک دوسرے کو زیر کرنے کے بجائے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے سفارتی سطح پر ازلی دشمن اور اسکے سرپرستوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے دیگر ممالک سمیت برادر ملک ایران سے تعلقات میں اضافہ کریں‘تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر داخلہ ‘وزیر مملکت امور داخلہ ‘سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام کیساتھ ملاقاتوں میں پیش کردہ سفارشات کی روشنی میں پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ صائب اور درست ہے کیونکہ زائرین مکہ و مدینہ کی طرح عراق‘ایران اور شام کے مقاماتِ مقدسہ کی زیارات کو اطمینان قلب اور بخشش کا وسیلہ گردانتے ہیں‘فاتحہ شام نواسی رسول ؐ حضرت زینب ؑ بنت علی ؑ نے اسیر اور رسن بستہ ہونے کے باوجود اپنے بصیرت افروز خطبات و خطابات کے ذریعے حسینیت کو عالمگیریت اور ابدی فتح سے ہمکنار کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر علی رضا کاظمی ، کوثر رضا زیدی کی سرکردگی میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے 5جمادی الاول کو حضرت سیدہ زینب ؑ بنت علی ؑ کی ولادت پرنور کی مناسبت سے یوم عقیلہ بنی ہاشم منانے کا اعلان بھی کیا۔آقای موسوی نے باورکرایا کہ سابق امریکی سفیر چک ہیگل کا ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت نے کئی سال سے پاکستان کیخلاف مسائل پیدا کرنے کیلئے سرمایہ کاری کررکھی ہے جو سرحد کے دونوں اطراف مختلف طریقوں سے پاکستان کو تنگ کررہا ہے‘پاکستان کیخلاف دہشتگردوں کی بھارتی امداد کھلا راز ہے جسکا اعتراف بھارت کی قومی سلامتی امر کے مشیر اجیت دوول بھی کرچکا ہے جس کے بقول دہشتگرداگر کسی کے کہنے پر دہشتگردی کرتے ہیں تو بھارت انہیں دو گنا زیادہ رقم دیکر پاکستان کیخلاف دہشتگردی کروادیتا ہے چنانچہ ٹی ٹی پی کے نائب امیر نے بھی گرفتاری کے بعد بیان دیا ہے کہ بھارت پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کیخلاف ان کی مدد کررہا ہے‘اسکا مزید کہنا ہے کہ امریکہ بھارت اور افغانستان سے مل کر پاکستان کیخلاف کام کررہا ہے‘افغان اور بھارتی ایجنسیاں ایک ہوکر پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرتی ہیں ۔آقای موسوی نے کہا کہ چک ہیگل کے مطابق کل بھوشن کیس اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان میں کس طرح دہشتگردی کراتا ہے‘ ہیگل نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے مہران ہوائی اڈے پر حملہ کیا جس سے پاکستان کو شدید نقصان ہوا۔انہوں نے ا س بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹی پی اور’’ را‘‘ کے مابین پاکستان کیخلاف گہرے روابط ہیں اور یہ بات پوری دنیا کے علم میں ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کون کرارہا ہے اور دہشتگردوں کا سرپرست کون ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی کے مطابق داعش کے ہزاروں تربیت یافتہ دہشتگرد پاکستان کیخلاف کاروائی کیلئے افغانستان میں جمع کیے جارہے ہیں‘پاکستان کو دھمکی پر مبنی امریکی صدر ٹرمپ کا ٹویٹ بھی بھارت کے اس مطالبے پر کیا گیا تھا کہ وہ چین کیخلاف امریکہ کا ساتھ اسوقت دے سکتا ہے جب وہ پاکستان کیخلاف کاروائی کرے۔