تحفظ عزاداری احتجاجی کنونشن : باوا تجمل عباس ہمدانی کا ذکر حسینؑ کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم
راولپنڈی (ولایت نیوز) شبیہہ جنت البقیع گوجرہ منڈی بہاؤ الدین کے متولی معروف عزادار اور روحانی شخصیت سردار سید تجمل عباس ہمدانی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود تحفظ عزاداری کنونشن میں پہنچ گئے ۔
اپنے خطاب میں انہوں نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے عزائے حسینیؑ کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی اور اعلان کیا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حسین مقدسی کی کال پر تحفظ عزاداری کی پاکیزہ جدوجہد میں اپنے تمام عقیدتمندوں سمیت ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ۔