رانی پور سندھ میں یوم قیام مختار کی تقریب

ولایت نیوز شیئر کریں

رانی پور سندھ (ولایت نیوز) حسب فرمان قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی سرکار کے حکم پر آج مختار فورس رانی پور کی جانب سے ایامِ لثارات الحسینؑ کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔۔

تقریب سے سید عرفان علی شاہ صوبائی ڈپٹی کمانڈر مختار فورس والنٹیئر ،نثار احمد بہٹو تحصیل کمانڈر، شاہنواز سولنگی سٹی کمانڈر مختار فورس رانی پور نے سیرتِ حضرت مختارؑ پر روشنی ڈالی اور شرکائے تقریب کو مختار فورس کے قیام و اہمیت کے بارے میں بتایا۔.

تقریب میں کاشف علی کوکر ڈپٹی کمانڈر مختار فورس والنٹیئر رانی پور ، حیدر بخش ملاح، نثار احمد ننگريجہ، سید مدثر مھدی ،مختیار علی لاڑک، ڈاکٹر بہادر سولنگی، دلشاد علی سولنگی، علی حیدر ملاح، عبدالقيوم انصاری، ثناءاللہ سومرو ڈپٹی کمانڈر درازہ ، جواد احمد سولنگی، نوشاد احمد، سعید احمد بوئو ابراہیم اسکائوٹ رانی پور ، سجاد علی منگی جہانگیر علی میمن، وسیم علی سولنگی، فیاض حسین گلال نے شرکت کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.