حکومت اپوزیشن اختلافات جمہوریت کیلئے نقصان کا باعث ؛ مشترکہ دشمن موقع سے ناجائز فائدہ اٹھا رہاہے ، آغا حامد موسوی
اپوزیشن ، حکومت کے اختلافات جمہوریت کیلئے نقصان کا باعث ہیں ، آغاحامدموسوی
بعض غیرسیاسی قوتیں ہمیشہ جمہوریت کی راہ میں روکاٹ رہی ہیں جنکی وجہ سے ہم آدھا پاکستان گنوابیٹھے ہیں
حکومتی اکثریت کے بل بوتے پر کلبھوشن کو اپیل کے حق سمیت مختلف بلوں کی منظوری ارکان میں ہاتھاپائی جمہوریت کیلئے نیک فال نہیں
کیا ہی اچھاہوتاکہ حکومت عجلت میں منظورکرائے گئے بلوں کوپہلے مشتہرکرتی تاکہ عوام ان کے نفع ونقصان سے آگاہ ہوتے
یہ سب ایسے وقت میں ہورہاہے جب مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجوں نے مظلوم کشمیریوں کاناک میں دم کررکھاہے
حضرت فاظمہ بنت امام موسیٰ کاظم ؑکی حیات طیبہ عالم نسواں کیلئے مصباح نورہے۔ قائدملت جعفریہ کامجلس کریمہ اہلبیت ؑ سے خطاب
اسلام آباد( ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اور حکومت کے اختلافات کی وجہ سے جمہوریت کیلئے نقصان کا باعث بننے والے حالات پیداہورہے ہیں ، بعض غیرسیاسی قوتیں ہمیشہ جمہوریت کی راہ میں روکاٹ رہی ہیںجن کی بدولت ہم آدھا پاکستان گنوابیٹھے ہیں لیکن حکومت واپوزیشن اپناسارازور ایک دوسرے کونیچا دکھانے پرصرف کررہے ہیں، حکومتی عددی اکثریت کے بل بوتے پرپارلیمینٹ میں الیکٹرانک مشین، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ اور کلبھوشن کو اپیل کے حق سمیت 33 بلوں کی منظوری کواپوزیشن میں عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے ، حکومت واپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھاپائی اورمارکٹائی جمہوریت اورملک و قوم کیلئے نیک فال نہیں ہے ، مشترکہ دشمن موقع سے ناجائزفائدہ اٹھارہاہے ، یہ سب ایسے وقت میںہورہاہے جب مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجوں نے مظلوم کشمیریوں کاناک میں دم کررکھاہے،کیا ہی اچھاہوتاکہ حکومت عجلت میں منظورکردہ بلوں کوپہلے مشتہرکرتی تاکہ عوام ان کے نفع ونقصان سے آگاہ ہوتے ، دختران ،پیغمبر میں حضرت معصومہ قم پیشوائی کیلئے نہایت شائستہ اورحقدارہیں اسی بناء پران ہستیوں کے اجدادنے عوام کو تلقین کی کہ وہ اپنے مسائل اوراحکام دین کیلئے پاکیزہ ہستیوں سے رجوع کریں ،حضرت فاظمہ بنت امام موسیٰ کاظم ؑ کاروضہ اطہر قم المقدسہ میںمرجع خلائق اور معصومہ قم کی حیات طیبہ عالم نسواں کیلئے مصباح النورہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا بنت حضر ت امام موسیٰ کاظم ؑ کے یوم وفات کی مناسبت سے مجلس کریمہ اہلبیت ؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آقای موسوی نے باورکرایاکہ بڑی طاقتیں ذہن نشین رکھیں کہ اسلحہ اور ہتھیار کے زور پرملکو ںاور جسمو ں کو تو فتح کیا جا سکتا ہے مگر دلوں پر حکمرانی کے لیے پاکیزہ اخلاق و کردار لازم ہے
۔آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی نے یہ بات زوردیکر کہی کہ اسلام وہ عظیم ترین دین ہے جو جبرو اکراہ اور ظلم و بربریت کی پرزورمذمت کرتا ہے اور مکمل دستورِ حیات ہے جو پوری انسانیت کی نجات و عافیت کا خواہاں ہے لہذا طاقت کے گھمنڈ میں مبتلا قوتوںکو ہوش سے کام لینا چاہیئے اور اپنی تمام تر توانائیاں انسانیت کی فلاح پر صرف کرنی چاہیئں،اسی صورت میں دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔
درایں اثناء یوم کے موقع پروفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں مجالس عزاکاانعقادکیاگیا۔ مرکزی مجلس خواتین جامعہ المرتضیٰ اسلام آبادمیں انجمن دختران اسلام کے زیراہتمام منعقدہوئی جس کے اختتام پرتابوت حضرت معصومہ قم ؑ برآمدہوااورماتمداری کی گئی ۔