تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما راجہ ذوالفقار پر نامعلوم افراد کا حملہ، مذہبی و ماتمی تنظیموں کی مذمت

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اسلام آباد کے رہنما ذوالفقار علی راجہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ایک میٹنگ میں شرکت بعد وہ رات گئے گھرواپس جارہے تھے کہ مری روڈ پر کئی بار ان کی گاڑیٰ روکنے کی کوشش کی گئی، اور ایک مقام پر انہیں روک کر انہیں دھمکانے کی کوشش کے بعد زدو کوب کیا گیا، لوگوں کے جمع ہونے پر حملہ آور فرا ر اختیار کرگئے ۔

راولپنڈی اسلام آباد کی مذہبی تنظیموں اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ وذیلی تنظیموں کے عہدیداران نے ذوالفقار علی راجہ پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے اورمقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے کے مرتکب افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔درایں اثنا ایک بیان میں ذوالفقار علی راجہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جبر وتشدد جیسے اوچھے ہتھکنڈے انہیں مشن ولاء و عزا کی راہ امن و صداقت سے ہر گز نہیں ہٹا سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.