گلانوالہ میاں چنوں میں شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام پر عزاداروں کا سمندر

ولایت نیوز شیئر کریں

میاں چنوں (ولایت نیوز) میاں چنوں کی موضع گلانوالہ 27 چک کے قبرستان میں شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی تاریخی پرسہ داری منعقد ہوئی اور شبیہ تابوت غریب بغداد برآمد ہوا ۔

اس فقید المثال عزاداری اور شبیہِ تابوتِ باب الحوائج امام موسیٰ(ع) میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شریک ہوتے ہیں نہ صرف بارگاہ رسالت و امامت میں پرسہ پیش کرتے ہیں بلکہ اپنی جھولیاں بھی مرادوں سے بھر کے لیجاتے ہیں ۔

10 مارچ 25 رجب کو نماز فجر کے بعد معروف نوحۃ خواں فرحان علی وارث نے جب شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام کا نوحہ شروع کیا تو قیامت کا سماں پیدا ہو گیا۔

یہ سب شریکۃ الحسین ؑ سیدہ زینب ؑ کی محنت کا ثمرہ ہے کہ جنت کے جن سرداروں کو زمین والوں نے کفن بھی نہ دیئے اور اولاد کو جنازے بھی اٹھانے نہ دیئے آج ان کے جنازے اٹھانے کی حسرت رکھنے والوں کا شمار ہی ممکن نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.