مسجد جعفریہ آئی نائن میں مجلس و جلوس شہادت صادق آل محمد ؑ
اسلام ۤباد۔۔۔مجلس عزابسلسلہ شہادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام بمناسبت عشرہ صادق آل محمد 15شوال10جولائی بروزسوموار بوقت1بجے دن مسجد و امامبارگاہ جعفریہ آئی نائن اسلام آباد میں زیر اہتمام علامہ سید گفتار حسین صادقی منعقد ہوگی۔ علامہ سید قمرحیدرزیدی،علامہ سیدحسین مقدسی ،علامہ بشارت حسین امامی ، ذاکرسیدضمیرکاظمی، مفتی باسم زاہری ، مولانا وقار حسین نقوی ،مولانا اسد عباس نقوی ، ذاکرآغاسیدحسنین عباس،ذاکرجعفررضاہمدانی، ذاکرقمرمختار ، راجہ ہاشم رضا اور دیگرذاکرین خطاب کریں گے۔مجلس کے اختتام پر تابوت امام جعفر صادق ؑ برآمدہوگا۔مختلف ماتمی دستے ماتمداری کریں گے.