حی علی العزاء : کورونا کے باوجود دو کروڑ زائرین کی اربعین کیلئے کربلا آمد، دنیا حیرت و استعجاب میں ڈوب گئی

ولایت نیوز شیئر کریں

کربلا: عزائے اربعین میں دوکروڑ زائرین کی شمولیت ؛ پوری دنیا حیرت و استعجاب میں ڈوب گئی
زائرین کی تعداد کا اندازہ لگانے کیلئے الیکٹرانک مشینوں کی تنصیب کی گئی تھی

 کربلائے معلی (ولایت نیوز) کورونا وبا کے باعث سرحدوں کی بندش اور غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد کی عدم موجودگی کے باوجود دو کروڑ کے لگ بھگ زائرین نے اربعین حسینی ؑ کے موقع پر زیارت امام حسین ؑ و حضرت عباسؑ و شہدائے کربلا کا شرف حاصل کیا ۔ کورونا وبا سے بے خوف زائرین کی اتنی بڑی تعداد سے پوری دنیا حیرت و استعجاب میں ڈوبی نظر آتی ہے ۔

اربعین میں 32000 سے زائد مواقع نے شرکت کی جبکہ پابندیوں کے باعث صرف 20 غیر ملکی مواکب اربعین کی زیارت کا شرف حاصل کرپائے ۔

کربلا میں داخلے کے مرکزی راستوں سے آنے والے زائرین کی تعداد کی گنتی کیلئے الیکٹرانک مشینیں نصب کی گئی تھیں جنہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ کیمونیکیشن نے کربلا میں داخلے کی تمام مرکزی چیک پوسٹوں پر نصب کیا تھا۔

روضہ حضرت عباس ؑ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ’’گنتی کے برقی نظام کے ذریعے‘‘ حاصل ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق 20صفر 1442ھ کی دوپہر تک (14.553.308) ایک کروڑ پنتالیس لاکھ ترّپّن ہزار تین سو آٹھ زائرین اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا آئے کہ جو کربلا میں داخلے کے پانچ مرکزی راستوں (بغداد – كربلاء روڈ)، (نجف – كربلاء روڈ)، (بابل – كربلاء روڈ)، (حسينيّة – كربلاء روڈ) اور (الحر – كربلاء روڈ) سے شہر میں داخل ہوئے۔ 9صفر 1442ھ سے پہلے کربلا آنے والے زائرین کی تعداد اس میں شامل نہیں ہے جو زائرین مرکزی راستوں کی بجائے فرعی راستوں سے کربلا میں داخل ہوئے ان کی تعداد بھی اعداد وشمار اس میں شامل نہیں ہے۔

20 صفر کی دوپہر کے بعد بھی کئی ملین لوگ کربلا میں داخل ہوئے جنہوں نے کائنات کے شہید اعظم اور حریت و آزادی کے پیشوا امام حسین ؑ اور اسیران کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا اور مراسم عزاداری بجا لائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.