مادر ملت جعفریہ کی جانب سے ام المصائبؑ کی شہادت کا پرسہ
راولپنڈی (ولایت نیوز) شریکۃ الحسینؑ عالمہ غیر معلمہ بانی عزا فاتح کوفہ و شام نواسی رسولؐ ام المصائب سیدہ زینب بنت علی ابن ابی طالب ؑ کی شہادت کی مناسبت سے 27اگست پیر 15ذوالحجہ بعد از نماز مغربین مادر ملت جعفریہ زوجہ مرحومہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے امام بارگاہ قصر رباب ؑ چکلالہ راولپنڈی میں مجلس عزا و ماتمداری منعقد ہوگی ۔ مجلس عزا سے مفتی باسم عباس زاہری خطاب کریں گے ۔ پرسے کا اہتمام ماتمی حیدری دائرہ پاکستان کے سالار سید مسیب عباس کاظمی نے کیا ہے ۔