جشن امام زمانہؑ: کربلا میں 1190 شمعوں کا فیسٹیول ؛ دنیاکی سب سے بڑی تقاریب جاری
کربلائے معلی (ولایت نیوز) حضرت صاحب العصر فرزند زہراؑ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولادت پرنور کی سب سے بڑی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔
زیارۃ شعبانیہ کیلئے دنیا بھر سے لاکھوں زائرین کے استقبال کیلئے حرم مولا حسینؑ اور حرم مولا عباسؑ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔
شعبان کی چودھویں شب کو انہی تقریبات کے سلسلے میں عظیم الشان کینڈل( شمعوں و موم بتیوں ) فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں امام عج کی 1190ویں سالگرہ کی مناسبت سے 1190شمعیں روشن کی گئیں ۔
اس موقع پر مقام امام زمانہ علیہ السلام کی سجاوٹ اور رونق بھی دیدنی ہے ۔