جامعۃ المرتضٰی میں تابوت حضرت خدیجہ الکبریٰؑ
اسلام آباد ۔۔ ام البنین ڈبلیو ایف ، سکینہ جنریشن ، گرلز گائیڈز ، انجمن دختران اسلام رجسٹرڈ کے زیر اہتمام متولیات دختران قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کی جانب سے سالانہ مجلس شہادت برائے خواتین بسلسلہ شہادت ملیکۃ العرب زوجہ رسول مادر بتول بی بی خدیجہ الکبریٰ مرکزی امامبارگاہ جامعۃ المرتضٰی جی نائن فور اسلام میں 10 رمضان بروز منگل 8 بجے صبح منعقد ہوگی جس سے دختر خطیب فاتح فرات سیدہ لبوہ حیدر زیدی خطاب کریں گی۔ نخبۃ الذاکرات ذاکرہ نگہت جعفری ، عمدۃ الحفاظ بنتِ موسیٰ موسوی ، زیدی سسٹرز ، ردا زینب کاظمی، ذاکرہ حرم نور اور ذاکرہ دعا زہرا نذرانہ عقیدت پیش کریں گی جبکہ فرائض نظامت آپا سیدہ حسین ، لوا زینب موسوی ، ابتہاج زینب موسوی اور شذرہ بتول موسوی انجام دیں گیں۔ تابوت مادر بتول حضرت خدیجہ الکبریٰ برآمد ہوگا ۔ مختلف سنگتیں ماتمداری کریں گی۔
