ماتمی عزاداروں کی جانب سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ضلعی کابینہ کی تشکیل کا بھرپور خیر مقدم
راولپنڈی( ولایت نیوز)راولپنڈی بھر کے ماتمی عزاداروں بانیان مجالس اور مومنین کرام نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع راولپنڈی کی نئی نوجوان کابینہ کی تشکیل کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ قائد ملت جعفریہ کی پالیسی کی روشنی میں اراکین کابینہ مشن ولاو عزا کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع راولپنڈی کے صدر الحاج غلام مرتضیٰ چوہان کے زیر صدارت اہم تنظیمی اجلاس ضلع آفس میں منعقد ہوا جس میں نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تفصیلات کیمطابق محمد عباس بلوچ (سینئر نائب صدر) سید مہد ی حسن زیدی ( نائب صدر) قاضی وفا عباس (جنرل سیکرٹری)راجہ خلیل عباس ( جوائنٹ سیکرٹری) شفقت علی ترابی (رابطہ سیکرٹری) حسن رضا کیانی ( آفس سیکرٹری) منتخب کیے گئے ۔ ضلعی صدر نے تمام عہدیداران سے حلف لیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الحاج غلام مرتضیٰ چوہان نے کہا کہ ولائے علی عزائے حسین ؑ اور دین و وطن کا تحفظ و پاسداری ہمار مشن و مقصد ہے جسے خلوص نیت اور امانت و دیانت کیساتھ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب ضلعی کابینہ کے بعد تمام تحصیلوں میں تنظیمی باڈی تشکیل دی جائے گی۔ اس موقع پر ایک قرار داد کے ذریعے عساکر پاکستان کے آپریشن ردالفساد کی بھر پور حمایت اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت میں ٹی این ایف جے کے اہداف کیلئے عملی جدو جہد کرنے اور اُنکے ہر لائحہ عمل پر بھر پورلبیک کہنے کا عہد کیا گیا ۔