
چنیوٹ کے مرکزی امام بارگاہ میں ایام لثارات الحسین کی تقریب
چنیوٹ(ذیشان حیدر بھٹی )مرکزی امام بارگاہ ٹھٹھی شرقی چنیوٹ میں مختار فورس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی جانب سے ایامِ لثارات الحسینؑ کے سلسلے میں پُر شکوہ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔
تقریب کی صدارات چوہدری بابر علی ڈسٹرکٹ کمانڈر "ایم ایف وی” نے کی، جبکہ ریجنل صدر ٹی این ایف جے فیصل آباد علامہ حاجت علی نے عظمتِ قیامِ حضرت مختارؑ پر گفتگو کی ۔
استاد مشرف حسین، مقرب حسین، انصر عباس نے نعت و قصائد بارگاہ آلِ محمدؐ میں پیش کیے۔۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سید اظہر عباس کاظمی نے انجام دیے۔