
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سیالکوٹ کی تنظیم نوو حلف برداری
سیالکوٹ (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سیا لکوٹ کی تنظیم نو کردی گئی ۔ حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔
تقریب حلف برداری سے ٹی این ایف جے کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا سید ضیغم عباس ترمذی ، گواجرانولہ ریجن کے جنرل سیکرٹری چوہدری لعل خان ، ضلعی صدر چوہدری احسان دیال ، ریجنل کمانڈر مختار فورس والنٹیئرز رفاقت شمسی ، سابق ایم پی اے چوہدری طاہر ہنڈلی سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔
اس موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے نو منتخب عہدیداران نے دین و وطن کے تحفظ و سربلندی اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم ہر ہر قربانی دینے کے عہد کا اظہار کیا۔