خطباء و ذاکرین پر حملوں کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالا جائے ،ہر خطرے میں حسینیت کا عَلَم اور پاکستانیت کا پر چم سربلند رکھیں گے، آغا حامدموسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

کوئی بھول میں نہ رہے پاکستان کی یکجہتی،نظریہ اساسی اورمسلمہ عقائدپر ہر حملے کا دفاع کریں گے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
بیرونی ممالک کی تنخواہ دار قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے قوم کو متحدہونا ہوگا، چین کا مذاق اڑانے والے پاکستان کے دوست نہیں
خارجہ پالیسی کی واضح سمت کا تعین کیا جائے، افغان پالیسی کو پارلیمنٹ میں لایا جائے،پاک فوج نہ ہوتی توبھارت سی پیک منصوبہ خاکستر کرچکا ہوتا
کالعدم تنظیموں سے وابستہ سیاسی مفادات ایکشن پلان کی کامیابی میں حائل ہیں،کشمیر کازکو سبوتاژ کرنے کے والے ایجنڈے سامنے نہ لائے جائیں
ہر خطرے میں حسینیت کا عَلَم اور پاکستانیت کا پر چم سربلند رکھیں گے، خطباء واعظین نعت خوانوں پر حملوں کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالا جائے
علی ؑ کا نعرہ سنت نبیؐ ہے،ولایت کی راہ پر چلنے والے اولیاء نے پوری دنیا میں اسلام پھیلایا دین و شریعت کی حفاظت کیلئے ولاء و عزا کوشعار بنائے رکھیں گے
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے اعلی سطحی اجلاس کے افتتاحی سیشن سے آغا حامد موسوی کا خطاب؛ صوبائی و مرکزی ذمہ داران کی سفارشات کی روشنی میں محرم الحرام کی پالیسی طے کی جائے گی

اسلام آباد(ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کوئی بھول میں نہ رہے پاکستان کی یکجہتی،نظریہ اساسی اورمسلمہ عقائدپر ہر حملے کا دفاع کریں گے، بیرونی ممالک کی تنخواہ دار قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے قوم کو متحدہونا ہوگا۔

چین کا مذاق اڑانے والے پاکستان کے دوست نہیں،خارجہ پالیسی کی واضح سمت کا تعین کیا جائے امریکہ اور اس کے پٹھوؤں کی جانب دیکھنا ترک کیا جائے، افغان پالیسی کو پارلیمنٹ میں لاکر مشترکہ موقف اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اندر کے دشمن باہر کے دشمن سے زیادہ خطرناک ہیں کالعدم تنظیموں سے وابستہ سیاسی جماعتوں کے مفادات ایکشن پلان کی کامیابی میں حائل ہیں۔

کشمیرپر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو سبوتاژ کرنے کے والے ایجنڈے سامنے نہ لائے جائیں، پاک فوج نہ ہوتی تو ازلی دشمن بھارت سی پیک منصوبہ خاکستر کرچکا ہوتا۔

عزاداری امام حسین ؑ عبادتوں کی روح اور شریعت کی پاسبان ہے، ہر خطرے میں حسینیت کا عَلَم اور پاکستانیت کا پر چم سربلند رکھیں گے، خطباء اورذاکرین واعظین نعت خوانوں پر حملوں کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالا جائے، علی ؑ کا نعرہ سنت نبیؐ ہے اور جرات و بہادری کا سرچشمہ ہے،غدیر خم سے بلند ہونے والے اعلان ولایت کی راہ پر چلنے والے اولیاء نے پوری دنیا میں اسلام پھیلایا دین و شریعت کی حفاظت کیلئے ولاء و عزا کوشعار بنائے رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے اعلی سطحی اجلاس کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں شریک ملک بھر کے صوبائی و مرکزی ذمہ داران آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے پالیسی کو حتمی شکل دیں گے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا حامد موسوی نے کہاکہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ گذشتہ 74سال میں یہ طے نہیں کیا جاسکا کہ روس چین امریکہ جانبدار غیر جانبدار کس کا ساتھ دیا جائے آزمائشوں مشکلات میں امریکہ کو پرکھنے کے باوجود آج بھی کچھ قوتیں امریکہ سے آس لگائے بیٹھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک افغانستان کو ہمیشہ پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی بھارت افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ دوہرا کھیل کھیل رہا ہے پاکستان کو ماضی سے سیکھنا ہو گا اور بہت زیادہ ہوشیار رہنا ہوگا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اربوں کھربوں کی مالک کالعدم جماعتوں کو کھالوں کی ہر گز ضرورت نہیں لہذا صرف اشتہار شائع کرکے ذمہ داریوں سے عہدہ برآ نہیں ہوا جا سکتاانتخابات میں حکومتیں اور سیاسی جماعتیں ممنوعہ جماعتوں سے بھیک مانگنا شروع کردیتی ہیں جس سے دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیاں رائیگاں جا رہی ہیں۔

اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی جانب سے بدلتے عالمی و ملکی حالات کے تنا ظر میں رپورٹیں پیش کی گئیں، پاکستان بھر سے عزاداروں اور بانیان مجالس کی جانب سے موصولہ مسائل کا جائزہ لیا گیا اور ایام عزا کیلئے پالیسی کیلئے سفارشات پیش کی گئیں جن کا اعلان قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی آمدہ محرم الحرام سے قبل ضابطہ عزاداری کی صورت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.