ملت کو تیرے عزم قیادت پہ ناز ہے ؛ باغ میں عظیم الشان تجدید عہد کانفرنس، دھیرکوٹ، میر پور، مظفر آباد میں تقاریب

ولایت نیوز شیئر کریں

مظفر آباد (ولایت نیوز) 10 فروری 1984ء کے تاریخ ساز دینہ کنوشن کے 38 سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا

باغ آزاد کشمیر کے ایک مقامی ہوٹل میں مرکزی پروگرام یوم تجدید عہد کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدات ٹی این ایف جے آزاد کشمیر کے صدر ساجد حسین کاظمی اور ضلعی صدر ماجد علی جعفری نے کی ۔ ایم ایف نگران کونسل کے رکن اسد اصغر علی خان ، خواجہ صغیر انصاری اور دیگر زعماء مہمانان خصوصی تھے ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں آغا مُوسوی جیسی باکردار قیادت نصیب ہوئی۔ زندگی کے آخری سانس تک غدیرِ دینہ میں کیے اپنے عہد کو پُورا کریں گے۔

10 فروری کا دن مکتب تشیع کے پیروکاروں کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ جب آج سے 38 سال قبل لاکھوں شیعانِ حیدر کرّار نے قائد ملت جعفریہ آغا سیّدحامد علی شاہ مُوسوی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

مقررین میں تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ آزاد کشمیر کے صدر سیّد ساجد کاظمی، دیگر عہدیداران میں سید عمران سبزواری، سید واجد گردیزی، اسد علی خان، جرارموسوی، سید مشتاق کاظمی، مختار فورس وولنٹیئرز آزاد کشمیر کے کمانڈر خواجہ صغیر انصاری، سید ذوالفقار کاظمی، سید عابد کاظمی، نجم الحسنین جعفری، عامر عباس بانگن، ایم او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سید واجد گردیزی، مختار آرگنائزیشن آزاد کشمیرکے صدر سیّد قمر سبزواری، سید مدثرکاظمی، سید شہزاد کاظمی، مختار ایس او آزاد کشمیر کے صدرسیّد شہاب گردیزی، سید اکرام کاظمی، سید شجاع گردیزی، سبطین جعفری و دیگر شامل تھے۔

سیّد ماجد علی جعفری صدر تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ ضلع باغ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم، قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی کی جانب سے شیعہ حقوق کی مسلسل پامالی کے خلاف 25 رجب کو ملک گیر ماتمی احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مکتب تشیع کے عقائد سے چھیڑخانی بند کرے۔ آخر میں قائد محترم کی صحت وسلامتی اور درازیِ عمر کے لیے خصوصی دُعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

نمب سیداں میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و ذیلی شعبہ جات کے زیر اہتمام  یوم تجدید عہد کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے ناظم الامور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ تحصیل دہیرکوٹ سید نزاکت علی جعفری، سینیئر نائب صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع باغ سید تابش علی، کمانڈر مختار فورس تحصیل دہیرکوٹ سید پواز علی قمر، صدر مختار ایس او تحصیل دہیرکوٹ سید علی جعفر اور سیکریٹری نشر و اشاعت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ تحصیل دہیرکوٹ سید اعظم علی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی النجفی سرکار کی بابصیرت اور حکمت افروز قیادت کے 38 سال مکمل ہونے پر بارگاہ معصومین ع میں سپاس تشکر پیش کیا اور پاکیزہ قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آقائے موسوی کے ہر حکم پر جان کا نذرانہ پیش کرنے کا اعادہ کیا۔

یوم تجدید عہد کے پروگراموں میں ٹی این ایف جے کے 25 رجب کے ماتمی احتجاج کی کال پر بھی بھرپور لبیک کہا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.