پاک ایران مشترکہ سرحدی فورس کے قیام ، سرزمین ایکدوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق خوش آئند ہے۔ آغاحامدموسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

پاک ایران مشترکہ سرحدی فورس کے قیام ، سرزمین ایکدوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق خوش آئند ہے, آغاحامد موسوی

وزیراعظم پاکستان کاعمران خان کادورہ ، ایران کی جانب سے سانحہ اورماڑہ  کوایران پرحملہ قراردینا،تعاون کی یقینی دہانی احسن اقدام ہے

مسلم حکمران اگرسمجھتے ہیں کہ انکے دکھ دردسانجھے ہیں توشیاطین ثلاثہ کی سازشوں کوسمجھیں،دنیاکوبتادیں کہ کوئی ابلیسی قوت ہم میں خلیج پیدانہیں کرسکتی

ایران کیساتھ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے خوشگوار،برادرانہ ہیں، ایران نے پاکستان کوسب سے پہلے تسلیم کیا، اقوام متحدہ کارکن بنوایا، ہرآزمائش میں مددکی

پاکستان نے بھی ہمیشہ ایران کاساتھ دیا ، پاکستان آج تک ایران کیخلاف کسی اتحادمیں شامل نہیں ہوا،شیاطین ثلاثہ پاکستان کو تنہاکرنے کے ایجنڈے پرعمل پیراہیں

مودی دوبارہ الیکشن جیت کرپاکستان کومزیدانتشارسے دوچارکرناچاہتاہے۔ قائدملت جعفریہ کاٹی این ایف جے پنجاب کے عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ ایران کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاک ایران مشترکہ سرحدی فورس کے قیام ،اپنی زمین ایکدوسرے کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے ، ایران کی جانب سے سانحہ گوارد کوایران پرحملہ قراردینا،اس ضمن میں تعاون کی یقینی دہانی اورایران کی جانب سے پاکستان کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کااعلان احسن اقدام ہے ، مسلم حکمران اگرسمجھتے ہیں کہ ان کے دکھ دردسانجھے ہیں توشیاطین ثلاثہ کی سازشوں کوسمجھیں اوردنیاکوبتادیں کہ کوئی شیطانی قوت خلیج پیدانہیں کرسکتی ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی این ایف جے پنجاب کے ناظم الامورعلامہ محسن علی ہمدانی اورصدر علامہ حسین مقدسی کی سرکردگی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آقای موسوی نے باورکرایاکہ ایران کیساتھ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ خوشگواراوربرادرانہ رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایران نے پاکستان کوسب سے پہلے تسلیم کیا، اقوام متحدہ کارکن بنوایا،65ء ،71ء کی جنگوں جیسی آزمائشوں میں پاکستان کی مددومعاونت کی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومتیں بھی ہمہ وقت ایران کیساتھ تعاون کرتی ہیں چنانچہ پاکستان آج تک ایران کیخلاف کسی اتحادمیں شامل نہیں ہومگرشیاطین ثلاثہ مسلم ممالک میں تفریق پیداکرکے پاکستان کوتنہاکرنے کے ایجنڈاپرعمل پیراہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ازلی دشمن نے استعماری شہ پرآغازہی میں پاکستان پرحملہ آورہوکرکشمیرکے ایک بڑے حصے پرقبضہ کرلیاجہاں آج بھی وہ خون کی ہولی کھیل رہاہے ، اقوام متحدہ میں بذات خودمسئلہ کشمیرلے جانے کے باوجوداوراسکے حل کیلئے کشمیریوں کے حق اداریت کی درجنوں قراردادوں سے بھارت انکاری ہے اوراقوام متحدہ بھی کشمیروفلسطین کے بارے میں ہمیشہ تضادکاشکاررہاہے جس کاثبوت مشرقی تیموراورسوڈان کوآزادی کاحق دیناہے جبکہ کشمیریوں وفلسطینیوں کومسلمان ہونے کی سزادی جارہی ہے ۔ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ ازلی دشمن نے 65ء میں پاکستان کیخلاف جنگ مسلط کی، خفیہ ایجنسی راکووجوددیا،71ء میں تیسری جنگ کانشانہ بناکرآدھاپاکستان علیحدہ کرکے دوقومی نظریے کوخلیج بنگال میں ڈبونے کانعرہ لگایا۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی نے ہرفورم پرپاکستان مخالف ہرزہ سرائی کی ، بنگلہ دیش جاکرپاکستان توڑنے میں شامل ہونے کااعتراف کیا، مودی کابینہ کے ایک وزیرنے پاکستان کے دس ٹکڑے کرنے کی بڑھک ماری ، 2002ء میں مودی نے بھارتی گجرات میں مسلمانوں کاقتل عام کیا، 2006ء میں بھارتی صوبے مہاراشٹرمیں مساجداورمسلم تنصیبات پرحملے کیے ، 2007ء میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کراوکر67مسلمانوں کونذرآتش کردیاجس کی ذمہ داری بھارتی فوج کے حاضرسروس افسر سری کانت پروہت پرشادنے قبول کی جسے جیل سے رہاکردیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ2008ء میں بھارت نے ہولناک ممبئی حملے کروائے جوتین دن جاری رہے جس کاالزام پہلے ہی دن پاکستان پردھردیا۔ آقای موسوی نے کہاکہ ممبئی حملوں سے لیکرپلوامہ ڈرامے تک ہرواقعے کاملبہ بھارت نے پاکستان پرڈالاتاکہ اس بہانے پاکستان کودہشت گردملک قراردلواکرمزیدانتشارسے دوچاراورسی پیک کوسبوتاژ کرسکے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی  نے یہ بات زوردیکرکہی کہ مودی آج پھرالیکشن جیت کرپاکستان کومزیدانتشارسے دوچارکرناچاہتاہے جس نے سعودی ولی عہدکے دورے پاکستان کے موقع پرپلوامہ ڈرامہ رچایا، اسی طرح ایرانی پاسداران پرحملے کاملبہ پاکستان پرڈال دیااوراب وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کے موقع پرگواردمیں سیکیورٹی اہلکاروں پرحملے کامقصدپاکستان و ایران میں دوری پیداکرنااوراس دورے کوسبوتاژکرناتھاجس سے ہمیشہ کی طرح اب بھی منہ کی کھانی پڑی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.