پشاور ، کوہاٹ یوم تجدید عہد کی تقاریب ؛ آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک آقای موسوی کی ہر صدا پر لبیک کہیں گے

ولایت نیوز شیئر کریں

پشاور (ولایت نیوز) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام پُروقار تقریبِ تجدیدِ عہد 10فروری 2022 بروز جمعرات رات 8 بجے صوبائی دفتر امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر محلہ رسی وٹاں میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت صوبائی ناظم الامور آغا عباس علی کیانی نے کی۔ تقریب میں صوبائی سینئر نائب صدر، ضلعی جنرل سیکٹری، صوباِئی سیکٹری تنظیم سازی، ضلعی سینئر نائبِ صدر، ضلعی سیکٹری فناس، ضلعی سیکٹری نشر و اشاعت، صوبائی کمانڈر مختار ایس او، صوبائی سیکٹری ایم ایس او اور دیگر مومنین نے شرکت کی۔ سرکاء محفل نے زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک آغا جی سرکار کی ہر صدا پر لبیک اور ہر حکم پر سرِ تسلیم خم کرنے کا اعادہ و ارادہ کیا اور 10 فروری 1984 میں کیے گئے عہد کی تجدید کی۔ اختتامِ محفل میں کیک کشائی اور آغا جی سرکار کی صحت و سلامتی اور مشن کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کوہاٹ و ذیلی تنظیمات کی جانب سے قاہد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی سرکار کی قیادت کے 10فروری 2022 کو 38 سال پورے ہونے پر کوہاٹ شیرکوٹ میں تجدید عہد کے سلسلے میں پروقار تقریب ہوئی جس سے سید غضنفر علی شاہ صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا مولانا موسیٰ رضا نجات علی وہاب بنگش و دیگر نے خطاب کیا اور عہد کیا قائد کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.